harley
153 views Published December 30th, 2006 in امریکہ نامہ.موت ایک ایسی عجیب چیز ہے جس سے میں ڈرتا نہیں لیکن اس کو پسند بھی نہیں کرتا۔ کسی کے مرنے پر مجھے بالکل سمجھ نہیں آتی کے کیا کہوں۔ ایسے میں آپ اگلے بندے کو جو مرضی کہہ لیں آپکے الفاظ بالکل کھوکھلے ہوتے ہیں۔ جتنا مرضی صبر صبر کی رٹ لگائیں اگلے بندے کے دل کا حال آپ محسوس نہیں کر سکتے۔ مجھ سے شائد کچھ لوگ اس بات پر ناراض بھی ہیں کہ میں نے انکے کسی عزیز کے مرنے پر ان کو تسلی نہیں دی۔ میں ان کو کبھی نہیں سمجھا سکوں گا کہ میں نے ایسا کیوں نہیں کیا۔
کبھی کبھی مرتا کوئی ہے اور مصیبت کسی کو ڈال جاتا ہے۔ ہمارے ایک جاننے والے صاحب ہیں۔ گجراتی ہندو ہیں اور یہاں ایک اسٹور کے مالک ہیں۔ آپ کی پتنی کے پِتا پرلوک سدھار گئے ہیں۔ (پکی ہندی نہی آتی میں کہنا چاہتا ہوں کہ اوپر تشریف لے گئے ہیں اور اگر بدتمیزی کروں تو کہوں کے وہاں چلے گئے ہیں) خیر آپ چونکہ پکے پکے بنئٰے ہیں لہذا ہٹی بند بھی نہیں کرنا چاہتے تھے اور اپنے سسر مرحوم کی چتا کو آگ لگتا بھی دیکھنا چاہتے تھے۔ لہذا آپ نے کہہ سن کر ہماری ڈیوٹی لگا دی کہ ہم ان کے اسٹور پر 2 دن بیٹھیں۔ ان کے مطابق کام سارا ورکر کرے گی۔ لیکن یہ سب بکواس ہی ہوتی ہے آپکو بھی کام کرنا پڑ جاتا ہے وہ بھی مفتے کا۔
میرا تو خیال تھا دو دن جہنم جیسے ہونگے لیکن پھر اندازہ غلط نکلا اور لوگوں کو سمجھنے کے لحاظ سے کیا زبردست experience ہوا ہے۔ یہ علاقہ کالوں کا تھا۔ امریکہ میں کسی بھی شہر کا ڈاؤن ٹاؤن کالوں کا گڑھ بن جاتا ہے۔ لہذا یہ بھی کالوں کا گڑھ تھا۔ ورکر بھی کالی تھی لہذا اسٹور میں بہت رش لگتا تھا۔
امریکہ میں مرد اور عورت کو “برابری” حاصل ہے۔ Equal Opportunity Employer کے نعرے ہر جگہ درج ہیں۔ (اس میں مذہب اور رنگ نسل کے فرق کا نہ ہونا شامل ہے میں نے اس کو طنزیہ انداز میں لکھا ہے)
مجھے کتنے ہی عرصے سے لوگ یہاں کہتے تھے Do you talk? یا اگر میں تھوڑی سی بات کر لوں اور صرف کام کی بات کروں تو پوچھتے are you even funny? اس کے بعد جو اگلا سوال ہوتا تھا وہ ذرا عجیب تھا وہ تھا do you eat meat? اب میں کہتا تھا yes اور ان کا جواب ہوتا تھا کہ then you cant be funny. مسلمانوں کا یہاں تاثر کام سے کم رکھنے والے اور reserve قسم کے لوگوں کا ہے۔ اور حیرت انگیز طور پر ہندؤں کی گھلنے ملنے کی عادت یہاں بہت ہے۔ اس وجہ سے مسلمانوں کی نسبت ہندؤں کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔
اس برابری نے یہاں جو رنگ دکھلائیں ہے ان کا ذکر پھر کبھی سہی ویسے بھی آپ لوگ وہ باتیں سن سن کر بور ہو گئے ہونگے ہم آج آپکو harley کا حال سناتے ہیں یہ اسٹور کی افریقن امریکن ورکر ہیں۔ آپ نے بھی میرے ساتھ اوپر والے سوال جواب کی طرز پر سوال کئے تھے تو میں نے اس سے بات کرنی شروع کی تھی۔
Harley کے چار بچے ہیں۔ آپ Legally married نہیں ہیں۔ یہ بچے آپ کے boyfriend(s) کے ہونگے۔ برابری کا مطلب ہے ماں باپ دونوں آزاد ہیں اب harley کے سر پر اس کے بچوں کا بوجھ ہے کیونکہ شوہر حضرات کی ذمہ داری ختم کر کے برابری کے حقوق دے دئیے گئے ہیں۔ harley صبح 4:15 پر اٹھتی ہے۔ پہلے ace hardware پر جاتی ہے جہاں اس کو guaranteed hours نہیں ہیں۔ اس لئے ان کو اس اسٹور پر پارٹ ٹائم کام کرنا پڑتا ہے۔ یہ کام شام 4 بجے سے رات 11 بجے تک ہے۔ اس کے دونوں جگہ کے شیڈول میں ایک دن بھی off نہیں۔
اس دوران اس نے کھانا کیسے پکانا ہے اور کپڑے دھونے اس کا اندازہ میں لوگوں پر چھوڑتا ہوں۔ اس کے علاوہ جو بھی ملازمت پیشہ ہو وہ اندازہ کر سکتا ہے اس کی مشکلات کا۔ وہ اس وقت شدید محنت کر رہی ہے صرف اس برابری کے نام پر جس نے اس کو آج یہ دن دیکھائے ہیں۔ میں سوچ رہا تھا کہ اس کی بس کب ہو گی۔ جب ساری توانائی ختم ہو جائے گی تو اس کی ٹوٹ پھوٹ کیسی ہو گی؟
اس کو اس برابری کا احساس ہے۔ وہ اپنے بچوں کو ان غلطیوں سے بچانا چاہتی ہے جو اس نے کیں۔ اس کی غیر موجودگی میں اس کے گھر کوئی لڑکا نہیں آ سکتا۔ اس کے بچوں کو اسٹور میں آ کر بھی سگریٹ یا beer کی بوتل کو کسٹمر تک کو دینے کی اجازت نہیں۔ وہ اپنی بیٹیوں کو کہتی ہے کہ پسند تمہاری ہی ہو گی لیکن لڑکا میرے معیار کا ہونا چاہئے۔ اس سے کم کا نہیں۔ اور میں اپنی طرف سے ہر گز نہیں کہہ رہا اس کی بیٹی ڈاکڑ بننا چاہتی ہے اور وہ کہتی ہے کہ پھر بھی ایسا لڑکا پسند کرنا جو تمہیں کبھی خود سے نوکری کرنے کا نہ کہے۔
اس کو باہر نکلنے کا کیا انعام ملا؟ 2 دن میں اسٹور پر رہا ہوں اس دوران اس کو کم از کم 10،15 لوگوں نے رات گزارنے کی آفر مختلف انداز میں کیں۔ ایک شخص اس کو 5 ڈالر کا چینج نہ دینے پر گالیاں دیتا گیا۔ (چینج ختم ہو گیا ہوا تھا اور وہ فضول میں ضائع نہیں کر رہی تھی کہ دن نکل جائے) اس نے پولیس کو کال کی اور پولیس آفیسر بس ہوں ہاں کر کے چلا گیا۔ وہ دن رات میں صرف 4٫5 گھنٹے سوتی ہے۔ ان گھنٹوں میں بھی اس کے boyfriend صاحب اس سے اپنی خواہش پوری کرتے ہیں اور جہاں تک ایک بندے کی باتیں میں نے سنیں اس کے مطابق پیسوں کے لئے یہ اسی 4٫5 گھنٹے میں کسی مرد کے ساتھ سو بھی جاتیں ہیں۔
اس قدر شدید محنت کرنا اور اوپر سے لوگوں کی گالیاں سننا اور پھر بدکرداری کے الزامات۔ مجھے حیرت ہوئی۔ اگر عورت کی یہی عزت ہے اور یہی برابری ہے تو پھر تو میں جاہل ہی بھلا۔
اور اگر آپ کہیں کے نہیں یہ ذرا low level جاب ہے اور دوسری جگہوں پر اچھے لوگ ہیں تو میں جیسے ہی موقع ملا اس پر بھی لکھوں گا۔ دوسرے میں واضح کرنا چاہوں گا کہ ہر انسان اپنے نقطہ نظر سے کسی بھی چیز کو دیکھتا ہے یہ اس چیز کا صرف ایک پہلو ہے ہو سکتا ہے کہ کچھ روشن پہلو بھی ہوں کسی کو اعتراض ہو تو مجھے روشن پہلو دیکھا کر قائل کریں۔
Popularity: 44%
Popularity: 44%
153 views
Related Posts
- Ultimate Windows Vista Celebration On January 26, 2007, 0 Comments
- Exclusive Invitation to Our Valuable Windows Community,Join us as we celebrate the launch of Windows Vista around the country! You’ve heard the buzz, tested the product and drove excitement and news, now it’s time to celebrate! Join us for 24 hours of Windows Vista Launch Celebrations on January 29th and 30th taking place at
- Am i weird? On December 27, 2006, 0 Comments
- I have been tagged by Zikria Ajmal for the meme where I have to write down 6 weird things about me. What I believe and most would agree is that I my self am weird. I can’t sit back and relax. I need something to do all the time even if its doesn’t worth at all and
- قیمت On March 3, 2007, 7 Comments
- بچپن میں ہم لوگ روزانہ نہیں تو ہر دوسرے دن گھر کے پاس مارکیٹ سے آئس کریم کھانے جاتے تھے۔ حتی کہ سردیوں میں بھی ضد کر کے کھا ہی لیا کرتے تھے۔ ان دنوں ہم ریواز گارڈن رہا کرتے تھے۔ یہ جگہ کافی چھوٹی تھی۔ لہذا جب چچا امریکہ چلے گئے اور تیسرے بھی
- Halo 3 On December 6, 2006, 0 Comments
- Received an email containing information related to famous game Halo’s sequel Halo 3. Microsoft’s Bungie Studio is seeking gamers who could test out the new game and give real time feed back to enhance and refine the final product. A key part is the offering of multi player game aspect for the very first time through
- Special Xbox 360 offer for Windows Live Mail members On December 19, 2006, 0 Comments
- Want a XBOX this season? why dont save 30 bucks with windows live mail offer? get in ur inbox to find out wether you have the invitation or not or I can give you mine link to do so. Exclusively for Windows Live™ Mail users—Windows Live Mail has teamed up with Xbox to help you
- "Lips Of An Angel" On December 23, 2006, 0 Comments
- Honey why you calling me so late? It’s kinda hard to talk right now. Honey why are you crying? Is everything okay? I gotta whisper ’cause I can’t be too loud Well, my girl’s in the next room Sometimes I wish she was you I guess we never really moved on It’s really good to hear your voice say my
- صدر بش کی ویڈیو On April 16, 2007, 2 Comments
- ہم پاکستانی اپنے سیاستدانوں اور جنرل صاحب کو لتاڑنے میں پیدا ہوتے ہی ماسٹر کی ڈگری حاصل کر لیتے ہیں۔ حالانکہ یہ معصوم بیچارے باقی دنیا کے سامنے کچھ نہیں۔ صدر مشرف کی عزت افزائی تو میرے خیال سے روزانہ ہی ہزاروں جگہ ہوتی ہے۔ بینظیر اور نوازشریف کے ڈاکٹر شاہد مسعود کے ساتھ انٹرویوز
- خواتین بےوقوف ہوتی ہیں۔ On March 6, 2008, 7 Comments
- Video: Bed Store - GREAT!! Funny prank - trick Popularity: 44%SHARETHIS.addEntry({ title: "harley", url: "http://www.badtamiz.com/blog/2006/12/30/harley/" });
- Microsoft LifeCam VX-7000 On September 15, 2007, 0 Comments
- I bought a Microsoft lifecam VX-3000 a few months back. It was the cheapest and I bought it coz I am really not into webcams and I had to buy it for family. I liked the Microsoft Lifecam NX-6000 but there were reports of shorter usb cable and compatibility issues with windows vista. just now
- انتظار فرمائیے On March 27, 2008, 5 Comments
- میرا سامان کہیں تھا اور میں کہیں تھا نتیجتا سیل فون جو کہ سارے رستے چیٹ اور فون سننے گانے بجانے کے کام آتا رہا اگلے دن لو بیٹری پر تھا۔ چارجر گاڑی میں اور میں بڑی بڑی بلڈنگز میں۔ اب اگر فون ڈیڈ ہو جاتا تو میں جہانزیب کو فون کیسے کرتا؟ گیدڑ کی جب
Random Posts








بھت شاندار لکھا ہے۔ اگر ٓاپ اپنے بلاگ کا فانٹ تبدیل کر لیں اور تبصرہ جات کو right alignکر دیں تو مزا دوبالاہ ھو جاے۔
سلام
احمد مجھے ٹاہوما پسند ہے۔ اردو کے دوسرے فانٹ مجھے نہیں پسند۔ ایک دفعہ کسی صاحب نے ایک کوڈ لکھا دکھایا تھا جس کی رو سے اگر دیکھنے والے کے کمپیوٹر پر اردو فانٹ انسٹال نہ ہو تب اس کو ٹاہوما نظر آتا تھا نہیں تو اردو نسخ یا دوسرے فانٹ
رائٹ الائن کرنے کا بھی مجھے علم نہیں۔ وجہ میری نالائقی ہے۔ اگر آپ کو ان دونوں چیزوں کے بارے میں علم ہو تو ضرور بتائیں۔
اردو ہوم پر ایک آرٹیکل تھا تو سہی لیکن میرے کام کا نہیں نکلا