بے پر کی

لوگوں کو میری عادتیں بڑی سخت ناپسند ہیں۔ اوپر سے میری فرمائشیں۔ لوگ تنگ آ جاتے ہیں۔ اکثر کو تو عاجز کر کر مار ڈالا اور وہ گاتے پائے گئے مار ڈالا مار ڈالا۔ لوگ ختم ہو سکتے ہیں میری الٹی سیدھی فرمائشیں شائد ہی ختم ہوں۔

میری حرکات سے نالاں لوگ میرا نام سنتے ہی لاحول پڑھتے ہیں۔ اکثر بزرگ میرا نام سنتے ہی اپنے بچوں کو اپنے پروں میں “داب” کر کسی محفوظ مقام کی جانب کوچ کر جاتے ہیں۔ ایسے بزرگوں کو فرشتے عرصے سے ایک دو منزلیں اوپر کی منزلیں دکھا رہے ہیں لیکن یہ ہیں کہ وہ کوچ کرتے نہیں۔

قدیر احمد رانا کا میرے بارے میں خیال ہے کہ اس سے بات کرنا دیوار سے سر ٹکرانے کا متبادل ہے۔ میرے نزدیک قدیر سے بات کرنا کسی بھی چیز کے مترادف نہیں کیونکہ یہ اپنی RAM کے ہاتھوں کم کم ہی لفٹ کرواتے ہیں۔ قدیر کے سیدھے سادھے سوالوں کا الٹا جواب دینا میرا فرض عین بن چکا ہے جس کے نتیجے میں رانا صاحب اکثر “عزت افزائی” کرتے رہتے ہیں۔ چونکہ قدیر کو میری باتیں بالکل سمجھ نہیں آتی لہذا ہم نے سوچا ایک پوسٹ “قدیر کی یاد میں”۔ اس پر قدیر غصہ ہو سکتے ہیں لیکن اگر RAM نے اجازت دی تو۔

میرے خاندان کے بزرگوں کا خیال ہے کہ جوانی اور طاقت کی وجہ سے ہم الٹی سیدھی حرکات کرتے ہیں۔ ہمارا ان کی سوچ کے بارے میں کچھ ایسا ہی مشکوک قسم کا خیال ہے۔ بزرگوں کی جانب سے لعن طعن کا ہم قطعاُ برا نہیں مناتے کیونکہ ہم رک کر کھری کھری سننے کے قائل نہیں۔ لہذا بزرگ نشر ہوتے رہتے ہیں اور ہم ادھر ادھر۔

ہماری قابلیت کے سارے عالم میں چرچے ہیں۔ لیکن چراغ “تھلے” اندھیرا ہوتا ہے لہذا ہماری قابلیت ہمارے خاندان والوں کی نظروں سے اوجھل ہے جسکو ہم عام طور پر ان کی جلن سے تعبیر کرتے ہیں۔ ویسے آپس کی بات ہیں ہمیں خود اپنی قابلیت کا اندازہ نہیں تھا وہ تو یار لوگوں نے ایسے ایسے گن گنوائے جو کہ ہماری سات نسلوں میں مل کر شائد نہ نکلیں۔

ویسے میرے انتہائی قریبی دوستوں کے نزدیک ہم سے بڑا احمق اور گدھا کوئی نہیں۔ اس کو ہم ان کی بے تکلفی گردانتے ہیں اور مجال ہے ذرا بھی خفا ہوں آخر کو “گدھے کو گدھے سے راہ ہوتی ہے”

ہماری بدتمیزی کو تمیزی میں بدلنے کی ساری تدابیر رائگاں گئیں اس میں میرا کوئی قصور نہیں لوگوں کو گرائمر نہیں آتی تھی بدتمیزی کو تمیز میں بدلنا چاہئے تھا اب الٹی کوشیشیں کرتے رہے تو اس میں میرا کیا قصور۔

اتنے دیر سے بھی آپ بے پر کی پڑھ رہے ہیں حیرت ہے آپ کے سٹیمنا پر۔ میری حرکتیں اور باتیں تو کوئی دو منٹ نہیں سہہ سکتا۔ chat پر جب میرا دماغ خراب ہو تو جواب 2 گھنٹے بعد نازل ہوتا ہے۔میرے خیال سے چونکہ آج ٹھنڈ زیادہ ہے اس لئے میرے دماغ پر اثر ہوا ہوا ہے اور میں ادھر ادھر کی بکواس کر رہا ہوں چونکہ یہ کسی کام کی نہیں تو آپ بھی پریشان مت ہوں کل دوپہر سر کو دھوپ لگے گی تو ٹھیک ہو جاؤ گا۔ تب تک کے لئے اپنے حق میں دعا کیجئے۔

 

Popularity: 13% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 13% [?]

199 views

 

 

Related Posts

  • جواب آں غزل On December 1, 2007, 9 Comments
  • زکریا نے اردو بلاگنگ کے حوالے سے کچھ سوالات اٹھائے بہت معذرت کے ساتھ ان کے سوالات کے جواب میں مزید سوالات ہی ملے ہیں جواب کسی بھی دوست نے دینا پسند نہیں کیا۔ میرے خیال سے اردو کے پھیلاؤ کی سب سے بڑی رکاوٹ اردو کے علمبردار ہی ہیں۔ مجھے زیادہ جگہوں کا تجربہ نہیں
  • Now P*** bot? On August 29, 2008, 0 Comments
  • نامعلوم وجوہات سے مجھے آجکل بہت سے لوگ میسینجر پر ایڈ کر رہے ہیں۔ جاپان، مڈل ایسٹ، یورپ۔ حتی کہ سخت ترین سپیم فلٹر سیٹنگ کے باوجود افریقہ کے ان ملٹی ملین  ڈالر کے وارثوں نے بھی مجھے ڈھونڈ لیا ہے جن کو ہمیشہ میری مدد چاہئے ہوتی ہے۔ کل ایک “چیز” نے مجھے ایڈ
  • Windows Live Home On August 11, 2007, 0 Comments
  • Windows Live Home brings your online world together in one place, from search, photos, logging, e-mail, and more.With Windows Live Home you can:ConnectHotmail: Next-generation e-mail on the WebMessenger: Chat with friends on the world’s most popular instant messaging networkContacts: Keep one up-to-date contact list that you can access everywhere on Windows Live FindSearch: Say hello to
  • @live.com.pk On November 26, 2007, 0 Comments
  • Hotmail officially allowed the registration of @live.com addresses a few days ago. I have this address for over a year. how? lets not talk abt that you can always go to Create LIVE.COM address this should automatically take you to your country’s domain page. however if it doesnt take you you can use the links


1 Response to “بے پر کی”

  1. 1 Qadeer Ahmad Rana

    I am not sorry for late comment, coz I have just seen it ;)
    Good post by the way :p

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank:
    • Alexarank: 368124

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->