ایک زبان اور سہی
198 views 2 Comments Published December 20th, 2006 in اردو, امریکہ نامہ, پاکستان نامہ.مجھے یاد نہیں کہ کس نے کہا تھا کہ کائنات میرے بچپن کے تصور سے خوفناک حد تک بڑی نکلی۔ ان کے خیال میں کائنات ان کے گھر (جو کہ شائد نیویارک میں تھا) کے ارد گرد کچھ علاقے پر مشتمل تھی۔ کچھ یہی حال میرا تھا۔ میرے نزدیک شروع شروع میں دنیا میرے گھر ریوازگارڈن فلیٹس سے اقبال ٹاؤن تک تھی۔ اس کے بعد اس میں معمولی اضافہ ہوتا رہا یہاں تک کے مجھے پاکستان کے صوبوں کے نام یاد ہو گئے۔ میری بچبن کی غلط فہمیوں میں سے ایک غلط فہمی یہ بھی تھی کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سارے پاکستان کا سلیبس اور کتابیں تیار کرتا ہو گا۔
ایک دفعہ ایک مہمان لڑکے کی کتاب دیکھی اور بہت کوشش کی لیکن اس کتاب کو پڑھ نہ سکا۔ امی سے پوچھنے پر پتہ چلا کہ یہ کتاب سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی ہے اور سندھی میں ہونے کی وجہ سے میں اس کو پڑھ تو رہا ہوں لیکن پلے نہیں پڑ رہا کہ کیا پڑھ رہا ہوں۔ میں نے اس لڑکے کو اپنی کتاب بھی دیکھائی اور اس کو کہا کہ کچھ چیزیں تو same ہیں لیکن باقی مختلف ہیں اور اس کو کہا کہ مجھے ترجمہ کر کے سنائے۔
امریکہ اقوام کا ملغوبہ سا ہے۔ اس میں ہر نسل قوم اور ملک کا بندہ ہے۔ کبھی کبھی مجھے لگتا ہے شائد یہ ایک بہت بڑا تجربہ ہے جس میں ہر قسم کے لوگوں کو رکھا جا رہا ہے۔ امریکہ میں اب دو زبانوں کا جاننا پلس پوائنٹ بن چکا ہے۔
امریکی اسکولوں میں کسی ایک foreign language کا سیکھنا لازمی ہے۔ طالب علم کو choice میں Latin, French اور Spanish میں سے کسی ایک زبان کو پڑھنا ہوتا ہے۔ اکثر لوگ Spanish کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر اس کو ترجیح دیتے ہیں کچھ لوگ French بھی پڑھتے ہیں لیکن بہت سے Latin پڑھتے ہیں۔ جی ہاں ایک تقریباُ متروک زبان۔ جس کی اہمیت ہماری عربی کی طرح کی ہے لیکن ہم سے 3 سالوں کے لئے برداشت نہیں ہوتی۔
Latin کی اہمیت اس امر سے دیکھئے کہ کالج گریڈ میں اس کے نمبرز سب سے زیادہ ہیں۔ مجھے اس وقت صیح سے معلوم نہیں لیکن کالج گریڈ کے لئے اس کے پڑھنے والے کو ایکسٹرا پوائنٹ ملتے ہیں۔ ادھر ہم دیکھیں عربی کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ جاتے ہیں اور بچوں سے محبت کے مارے کہتے ہیں کہ پہلے ہی اردو اور انگلش کا بوجھ ان پر ہے اوپر سے عربی بھی سوار کر دیں۔
امریکیوں کو کیا پڑی ہے کہ وہ دوسری زبانوں کو اپنے بچوں پر نازل کریں؟ انگلش انٹرنیشنل زبان ہے وہی ٹھیک ہے۔ لیکن اس کا فائدہ ہے کہ امریکہ لسانی بنیاد پر دھڑوں میں تقسیم نہیں ہو سکتا۔ ہر جگہ کوئی نہ کوئی دوسرے کی زبان جانتا ہے۔
ہم پاکستان میں چار دھڑوں میں تقسیم ہو چکے ہیں۔ ہم مسلمان نہیں رہے سندھی بلوچی اور پنجابی ہیں۔ پنجاب سے کوئی عورت بلوچستان جائے تو عورت کے تقدس کا احترام کرنے والے اس کی عزت اس بنیاد پر لوٹ لیتے ہیں کہ وہ پنجابی ہے یہ نہیں دیکھتے کہ وہ عورت ہے اور مسلمان ہے۔ میرا مقصد بلوچیوں کے خلاف بات کرنا نہیں لیکن لسانی بنیادوں پر تقسیم اسی قسم کے کارنامے سامنے لاتی ہے۔
ڈھاکہ کیوں علیحدہ ہوا اس کی لاکھ باتیں ہیں لیکن اگر ہم نے لوگوں کو ادھر ادھر کیا ہوتا تو ایسی نوبت نہ آتی یہاں کے لوگوں کو وہاں بھیجتے اور وہاں کے لوگوں کو یہاں لاتے اور مستقل بنیادوں پر ان کی بھاگ دوڑ کرواتے تاکہ بروقت درست خبر ملتی۔ وہاں کیا کچھ پکتا رہا پتہ نہیں چلا اور پھر سب کچھ ختم
اب پھر وہی حالات۔ آپکو ان کا نہیں پتا کہ کیا ہے اور ان کو آپکا نہیں پتا۔ اسکولوں میں دوسرے صوبوں کی زبان لازمی کریں تبھی آپ لسانی عصبیت دور کر سکتے ہیں۔ نہیں تو اندر ہی اندر پکتا رہے گا اور پتہ ہی نہیں چلے گا۔ اس سے ان لوگوں کو یہاں آنے کا اور ہمارے لوگوں کو وہاں مستقل طور پر جانے کا موقع ملے گا۔ ہم لوگ کرزئی پر ہنستے ہیں کہ وہ کابل سے باہر نہیں جا سکتا تو میرے بھائی ہم کونسا بلوچستان جا سکتے ہیں؟
کلچر ایسے متعارف نہیں ہوتے اس کا اظہار اس کی زبان ہوتا ہے۔ ایک دن شو کر کے کلچر متعارف نہیں ہوتے۔ اور بچوں کو under-estimate مت کریں وہ سیکھ سکتے ہیں انڈیا میں 4 زبانوں کا جاننا تو عام سی بات ہے۔ ہمارے بچے فارغ رہ رہ کر الٹے سیدھے کام کرتے رہتے ہیں ان کو کسی کام لگ جانے دیں۔ ویسے بھی بچوں کو اور بڑی قسم کی معلومات ہوتی ہیں سو ایک زبان اور بھی سہی۔
Popularity: 2% [?]
Popularity: 2% [?]
198 views
Related Posts
- گوگل ایڈسینس On August 4, 2007, 16 Comments
- میرے چند دوستوں نے اردو سے انگلش کی طرف ہجرت کی۔ اب انگلش بلاگ بھی مذاق تھا اور اردو بلاگ بھی مذاق ہی تھا۔ خیر یہ ان کا ذاتی فیصلہ تھا۔ یہ کچھ عجیب سا ہے کہ ایک طرف آپ اردو اردو کریں اور پھر انگلش میں مشقیں کریں۔ اور انگلش کو برتر ماننے والے
- Spiderman 3 On May 7, 2007, 2 Comments
- Spiderman, a movie I didnt watch coz I wanted to I watched becoz I had no other choice for the day. I hated the ending, thinking that it was the only part they ‘ll ever make and judging it totally opposite of the comic. I was so diappointed that I didnt bother buyin the next
- AnyDVD 6.0.9.7 On December 15, 2006, 0 Comments
- Publisher’s Description: AnyDVD allows you to decrypt CSS encrypted DVDs on the fly. Insert your CSS- (Content Scrambling System) and RPC (Region Code Protected) – protected DVD into your DVD drive. It will detect it and automatically remove the protection. It only takes a few seconds. Even if your drive is not region-free, immediately you’ll get
- Special Xbox 360 offer for Windows Live Mail members On December 19, 2006, 0 Comments
- Want a XBOX this season? why dont save 30 bucks with windows live mail offer? get in ur inbox to find out wether you have the invitation or not or I can give you mine link to do so. Exclusively for Windows Live™ Mail users—Windows Live Mail has teamed up with Xbox to help you
- The Male Brain, Explained On August 20, 2008, 0 Comments
- یہ ایک بڑے مزے کا آرٹیکل ہے۔ چونکہ ماشاللہ سب بہت ignorant ہیں اور لنک کرنے پر پڑھیں گے نہیں لہذا میں نے اس کو دلچسپ کرنے کی خاطر اپنے کمنٹس ساتھ دے دئیے ہیں۔ پڑھیئے اور سر دھنئے، پر اپنا، میرا نہیں۔ Women have puzzled over it for years—why the
- google adsense payments through westron union On October 6, 2007, 4 Comments
- Google announced a new way of payments to a few more countries other than check. Inclduing is Pakistan. A very interesting line in the official news reads as “This choice can also cut down on bank fees and long clearing times associated with depositing checks.”
- Fast Video Download On December 22, 2006, 1 Comments
- Fast Video Download can save embedded video files from following video-hosting servers: Angry Alien, Anime Episodes, Anime Forever, Bad Jojo, Blip.TV, Bo-Funk, Bolt, Break.com, Bubblare.dk, CollegeHumor.com, Current.TV, Daily Motion, Danerd.com, eVideo Share, Google Video, Grinvi, iFilm, Libero.IT Video, HI5 (VideoEgg), My Space, MetaCafe, News.NTV.ru, Put File, Streetfire, Totally Crap, You Tube, V-Social and Vidiac. * Just in ONE
- @live.com.pk On November 26, 2007, 0 Comments
- Hotmail officially allowed the registration of @live.com addresses a few days ago. I have this address for over a year. how? lets not talk abt that you can always go to Create LIVE.COM address this should automatically take you to your country’s domain page. however if it doesnt take you you can use the links
- 2 more betas On June 27, 2007, 0 Comments
- Dont know microsoft just launched 2 more betas or just one now and one had already been there. but 2 more betas r live now. windows live Photo Gallery and Windows Live Folders (though folder is only available for signup in between 10 am to 4 pm Pacific Standard Time on june 27th) To get into
- Microsoft LifeCam VX-7000 On September 15, 2007, 0 Comments
- I bought a Microsoft lifecam VX-3000 a few months back. It was the cheapest and I bought it coz I am really not into webcams and I had to buy it for family. I liked the Microsoft Lifecam NX-6000 but there were reports of shorter usb cable and compatibility issues with windows vista. just now


























آپ نے بات سولہ آنے يعنی سو فيصد صحيح لکھی ہے ۔ آج سے چاليس سال قبل جب ميری عمر شائد آپ سے کم تھی ميں لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کرتا کہ بھائی ہر پاکستانی کو کم از کم تين صوبوں کی زبان لکھنا اور بولنا آنا چاہئيے ۔ اس کے علاوہ مشرقی اور مغربی پاکستان ميں باہمی تبادلے زيادہ سے زيادہ ہونے چاہئيں ۔ يہ ہمارے بھائی ہونے کا ثبوت ہو گا اور بھائی رہنے کيلئے ضروری ہے ليکن ميری بات لوگوں کے پلے نہيں پڑتی تھی ۔
آپ بلوچستان کی بات کرتے ہيں ۔ سندھ ميں جو کچھ ہوتا رہا آپ کو معلوم نہيں ۔ بس اللہ سے رحم مانگنا چاہئيے ۔ يہ جو نام نہاد نيشنلسٹ اور لسانی جماعتيں ہيں ۔ يہ سوائے نفرت کے اور کس چيز کا پرچار کر رہی ہيں ؟
ہم بھی اکثر یہی سوچ سوچ کر پریشان ہوتے رہتے ہیں کہ امریکہ اگ پچاس سے زیادہ ریاستوں کو اکٹھا رکھ سکتا ہے تو پھر ہم صرف چار صوبوں کو اکٹھا کیوں نہ رکھ سکتے۔ وجہ صرف اور صرف ایک ہی ہے کہ اب تبدیلی لانے کیلۓ حکومت پر کنٹرول ہونا لازمی ہوچکا ہے اور فی الحال ہماری حکومت ہی یکجہتی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔