Harrisonburg

آج ہم Harrisonburg گئے یہ شہر کافی بڑا ہے۔ یہاں ایک انتہائی مزے کی بات ہوئی جو میں آج نہیں کل بتاؤں گا میں اپنے ارد گرد ایک خاص قسم کے پاکستانی امریکی دیکھ دیکھ کر تنگ آ گیا تھا۔  میرا آج جانے کا بالکل موڈ نہیں تھا بس ایسے ہی سب گھر والوں کی نظریں اپنے پر گڑے دیکھ کر اٹھ کھڑا ہوا۔ سارا راستہ سوچتا رہا کہ بہت بور ہونگا۔ بوریت اپنی جگہ لیکن چونکہ میں منہ نہیں کھولتا اور صرف چپ کر کے لوگوں کو سنتا ہوں یا ارد گرد کو دیکھتا ہوں لہذا لوگ مجھے مغرور سمجھتے ہیں ایک دو دفعہ بات کرنے کی کوشش کرنے کے بعد سب کو ایسا لگتا ہے کہ میں کمرے میں نہیں ہوں۔

آج ہم جس فیملی کے گھر گئے تھے یہ صاحب اور ان کی فیملی اپنے بھائی کی اسپانسرشپ پر یہاں آئے تھے آتے ہی چکن فارم پر لگ گئے پھر دوسرا بیٹا بھی وہیں لگ گیا اور سب سے بڑا بیٹا ٹیکسی چلانے لگ گیا۔ چونکہ کفایت شعار تھے لہذا آج 18 سال بعد ان لوگوں نے 2 لاکھ ڈالر سے ایک سٹور لے لیا ہے 6 لاکھ ڈالر کا گھر خرید لیا ہوا ہے اور ایک پلاٹ پہلے ہی لے رکھا ہے۔ اچھی خوش حالی ہے۔

عجیب بات تب نہیں ہوئی جب یہ سب دیکھا اور سنا عجیب بات تب ہوئی جب سب کے منہ سے صرف اللہ کا شکر سنا۔ ان کے گھر جانے سے پہلے میرا خیال تھا کہ وہی اسلام سے الرجک یا کم از کم اسلام کو چھپانے والے یا اس پر شرم کرنے والے لوگ ہونگے لیکن امریکہ میں رہ کر پنجابی بولتے ذرا نہیں شرماتے گوروں کے بیچ کھڑے پنجابی یا اردو میں بات کرتے ہیں۔ میں یہاں کسی کے ساتھ جاؤ اور اردو میں بات کرو تو منع کرتے ہیں یا انگلش میں جواب دیتے ہیں۔

چھوٹے چھوٹے بچے ہیں سب سے بڑی لڑکی بھی 10 سال کی ہے اور سب سے چھوٹی 2٫3 سال کی۔ بچوں کا لباس امریکی پہناوا ہی تھا لیکن اس میں اور دوسرے پاکستانی امریکیوں کے بچوں کے کپڑوں میں زمین آسمان کا فرق تھا۔

ان لوگوں کے اسٹور پر آپ کھلے عام اللہ، اسلام یا پاکستان سن اور کہہ سکتے ہیں جبکہ جون میں ایک اور صاحب کے سٹور پر جانا ہوا تو کسی بات پر انہوں نے فوراُ میرے کزن کو ٹوکا کہ بیٹا یہاں ایسے اونچے پاکستان کا نام مت لو۔ پھر ذرا کھسیانے سے ہو کر میرے انکل کو کہنے لگے کہ آپکو تو یہاں کے حالات کا پتہ ہی ہے۔

نماز سے میری شرم ہمیشہ کی ہے۔ مجھے بھی حقوق اللہ معاف ہیں مغرب کا وقت ہوا تینوں بہوؤں نے اپنے اپنے بچے پکڑے اور اور ان کو کمرے میں لے جا کر خود بھی نماز پڑھی اور ان کو بھی پڑھائی۔ دادی نے بھی نماز پڑھی اور ان کے سب سے بڑے بیٹے نے بھی۔ 7 اور 6 سال کی دونوں بچیوں نے میرے سامنے پوری نماز پڑھی۔ ڈھائی سال کی بچی نے مجھے پورا پہلا کلمہ، بسم اللہ اور تعوذ سنا ڈالا جبکہ 3 ماہ پہلے ایک دوسرے صاحب کے بیٹے جسکی عمر 15٫16 سال سے میں نے کہا تو اس نے مجھے کہا کہ آپ شروع کر دیں میں پوری سنا دونگا اس کو ان تینوں چیزوں کے درمیان فرق نہیں پتا۔

دیکھیں یہ لوگ تین بھائی تھے اور ایک والد چاروں نے کام کیا گھر میں 3 بہنیں تھیں پھر ماں تھی اور پھر11 سال پہلے 3 بہوؤیں آگئیں اس کے باوجود انہوں نے اپنی عورتوں کو نہیں کہا کہ جاؤ تم بھی باہر کام کرو۔ اب یہ نہیں کہ عورتیں کچھ نہیں کرتیں گھر کے سب کام کرتی ہیں سب عورتوں کو ڈرائیونگ آتی ہے حتٰی کہ بچوں کی دادی تک کو وہ ہمیں اپنی گاڑی میں ڈرائیو کر کے سٹور سے لے کرآئیں۔  اتنے لوگوں کو دیکھ کر ان کی عورتوں کو بغیر کسی وجہ کے کام کرتے دیکھ کر اور بچوں کا ایسا حال دیکھ دیکھ کر میں سخت عاجز آ گیا تھا ان لوگوں کے گھر جانے سے پہلے اور جانے کے بعد خیالات میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

اس سے پہلے بھی اسی قسم کی پوسٹ پر ایک صاحب نے کہا تھا کہ لوگ مجبور ہوتے ہیں لہذا میں اپنی جانب سے کچھ چیزوں کو کلئیر کرنا چاہونگا۔

پہلی کیا میرے نزدیک وہ لڑکا مسلمان نہیں جس کو تینوں چیزوں کے درمیان فرق نہیں معلوم؟ میرے لئے وہ مسلمان ہے جب تک وہ اس بات پر یقین رکھے کہ اللہ ایک ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے آخری رسول ہیں۔ اب چاہے وہ انگلش میں اقرار کرے یا سپینیش میں یا عربی میں میرے لئے مسلمان ہے۔

دوسرے مجھے نہ کسی کے عقائد پر شبہ ہے نہ شک نہ اعتراض بچوں سے مجھے بہت پیار ہے اس لئے اگر آپ ان کے الٹے سیدھے نام رکھیں گے تو دکھ ضرور ہوگا لیکن بہرحال اس پر میں اعتراض نہیں کر سکتا۔ نہ ہی میں اس پر آپ پر تنیقد کر سکتا ہوں۔ بچے آپکے ہیں جو مرضی کریں۔

پاکستان میرا ملک ہے یہ اور بات ہے کہ وہاں کی حکومت ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔ لہذا پاکستان کی برائی کرتے ساتھ اس کی کوئی اچھائی بھی بیان کر دیں تو شائد اتنا برا نہ لگے۔ میں نے امریکہ میں ویسی ہی گندگی دیکھی جیسی پاکستان میں ہے ویسے ہی پانی کھڑے دیکھا جیسے پاکستان میں ہے لیکن میں اس کو اچھالتا نہیں کیونکہ اس ملک نے مجھے پناہ دی رہنے کو گھر اور کرنے کو نوکری دی تو میں اس کی برائی کیوں کروں لہذا آپ کو جس ملک نے ساری عمر پناہ دی اس کے خلاف کچھ لکھنے سے پہلے احتیاط کر لیا کریں۔

 

Popularity: 11% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 11% [?]

190 views

 

 

Related Posts

  • صد افسوس On December 18, 2006, 4 Comments
  • گاڑی میں بیٹھتے بیٹھتے میں نے اس شخص کا حلئیہ دیکھا تھا۔ وہ کالے کپڑوں میں ملبوس تھا کالی پتلون اور کالی ہی جیکٹ یا کوٹ۔ بو ٹائی لگائے ہوئے۔ داڑھی رکھے ہوئے جی ہاں وہی داڑھی جو مسلمان رکھے تو دہشت گرد اور کوئی اور رکھتے تو No problem سر پر کالی ٹوپی اور


3 Responses to “Harrisonburg”

  1. 1 زکریا

    آپ ہیریسنبرگ ورجینیا کی بات کر رہے ہیں؟ وہ تو 40 ہزار افراد کا چھوٹا سا شہر ہے۔ شیننڈوآ نیشنل پارک جاتے ہوئے میں ادھر رکا تھا۔

  2. 2 admin

    کیا کروں بڑے شہر میں نے ابھی تک نہیں دیکھے۔ لے دے کر رچمنڈ ہی ایسا ہے جو بڑا شہر ہے۔ ہیریسنبرگ کو بڑا اس لئے کہا کہ یہ کم از کم کولونیل ہایٹس سے بڑا ہی ہے۔

  3. 3 اجمل

    آپ نے باتيں ٹھيک ہی لکھی ہيں ۔ کسی زمانہ ميں ميں غير ممالک ميں پھرتا رہا وہاں موجود پاکستانيوں يا پاکستانی نسل کے افراد سے عام طور پر ميرا جھگڑا ہوتا کے جس ملک کا نام آپ کے نام کے ساتھ نتھی ہے اس کی برائی کيوں کرتے ہو ۔ کيا کبھی اس ملک کو بہتر بنانے کيلئے کوئی کام کيا ہے ؟ باقی ملکوں کے لوگ اپنے ملک کی کبھی برائی نہيں کرتے تھے يہ صرف ہمارے ہموطنوں کا شيوہ ہے ۔

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 368124

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->