جب میں تیسری جماعت میں تھا تب ہماری ایک مس اردو پڑھاتی تھیں ان کے پڑھانے کا طریقہ کچھ یوں تھا کہ پہلے سبق پڑھاتی تھیں پھر سوالوں کے جواب بتاتی تھیں اور پھر آخر میں جو وقت بچ جاتا تھا اس میں پچھلے دن کے سبق کی املا کرواتی تھیں۔ سبق پڑھانے کے دوران ان کی عادت تھی کہ ایک دم کہیں رک جاتی تھیں اور کسی کو بھی کہہ دیتی تھیں کہ جہاں وہ رکیں ہیں وہاں سے پڑھنا شروع کرو نہ پڑھ پانے پر کیا چیز لازمی ہو سکتی ہے؟ یا پھر کلاس کی توجہ دیکھنے کے لئے وہ کسی لفظ کا تلفظ غلط ادا کرتی تھیں یا گرائمر میں کوئی بنیادی غلطی کرتی تھیں جیسے لڑکے کی بات کرتے ہوئے مونث فقرہ استعمال کرنا اس سے ان کو پتہ چل جاتا تھا کہ کلاس کا کتنے فیصد حاضر ہے اور کتنا فیصد مال روڈ کی سیر کر رہا ہے۔
کچھ یہی حرکت میں نے کی اور ماشأاللہ سبھی مال روڈ پر پائے۔ میں نے سات دن انتظار کیا کہ شائد کوئی کہے کہ اے بھائی تم باتیں بہت کرتے ہو لیکن کام کی ایک نہیں کرتے مگر کوئی مائی کا لال ایسا نہیں ملا۔ اس کو میں اپنی خوش نصیبی گردانتا ہوں لیکن افسوس ہوا۔ میری فطرت ہمیشہ اپنے سے بہتر کو ڈھونڈتی ہے مگر ابھی تک کسی نے درشن نہیں کرائے۔میں نے لکھا تھا کہ میں معلومات نہیں ڈھونڈتا معلومات مجھے ڈھونڈ ڈھانڈ کر میرے سے ٹکرا جاتی ہے۔ یہی آج ہوا۔
میں نے تھینکس گیونگ کے حوالے سے لکھا تھا کہ میرے من کو یہ بات نہیں بھائی کہ انگریزوں نے ریڈ انڈین سے کھیتی باڑی سیکھی ہو گی لیکن چونکہ سبھی میری طرح کے ہیں جنہوں نے ورلڈ ہسٹری پڑھی نہیں ہوئی تو کوئی میری کم علمی کو ثابت نہ کر سکا حتٰی کہ آج میں پبلک لائبریری میں گھوم پھر رہا تھا ایک ٹیبل پر ورجینیا کے بارے میں ایک کتاب دیکھی اس کو ایسے ہی کھولا تو اس سے پتہ چلا کہ ابتدائی settlers and settlements کے وقت کیا حالات تھے اور میری بات غلط نکلی تھینکس گیونگ واقعی میں ریڈ انڈین کا شکریہ تھا جس کو آج کسی اور ہی طرف موڑ دیا گیا ہے۔
میں نے لکھا تھا کہ ڈسکوری کے مشن sts-116 پر جانے والے سات خلا بازوں میں سے ایک عورت ہیں اور ایک افریقن امریکن ساتھ میں لنک بھی فراہم کیا تھا مگر کسی نے مجھے نہیں کہا کہ تم بات کرتے ہو مگر خود بھی لنک پڑھو پوسٹ کرنے کے بعد لنک کا وزٹ کیا تو اپنی غلطی پتہ چلی اس امید پر کہ کوئی بتائے گا چھوڑ دی مگر کسی نے نہیں بتایا۔ مشن پر جانے والوں میں ایک نہیں دو خواتین شامل ہیں ایک انڈین نژاد ہیں اور دوسری افریقن امریکن ساتھ میں ایک مرد بھی افریقن امریکن ہیں۔ میں نے اس کو خلائی سپیس شٹل لکھا کسی نے نہیں کہا کہ بھائی خلائی اور سپیس میں کیا فرق ہے؟ خیر حیرانی بہت ہوئی ہے۔
Popularity: 11% [?]
Popularity: 11% [?]
225 views
Related Posts
- چار سو سال On May 14, 2007, 10 Comments
- برٹش سیلرز کو کیا علم تھا کہ اس نئی سرزمین پر قدم رکھنے کے 399 سال بعد دور دراز سے ایک پینڈو آئے گا جو چار سو سالوں کا جائزہ لے گا۔ (اندر کی بات ہے یہ جائزہ ابھی تک شروع نہیں ہو سکا) جی ہاں آج 14 مئی 2007 کو برٹش سیلرز کی طرف


























پیارے بھائ!
بات یھ ھے کھ ھر شخص سمجھتا ھے کھ دوسرا کہیں کوئ ناراض نھ ہو جاۓ اس لۓ بھی لوگ خاموش رہتے ہیں ۔
Asalam o Alaikum
Afsos ke aap ne us painter ki kahani se koi sabaq nahi seekha, jo apni painting sar-e-bazar lagata hai aur kehta hai ke ghalti ki nishandahi karne ko. agle din canvas per painting ka to naam-o-nishan nahi hota, ke poori painting mien sirf GHALTIYON ki nishandahi ki gayee hoti hai. aur phir doosre din woh apni painting is caption ke sath lagata hai ke agar kahin koi mistake ho to use CORRECT ker dia jaye… aur agle din painting jooN ki tooN painter sahab ko milti hai.
arz hai janab yahan koi correction nahi kerta… sirf tanqeed, woh bhi baraye criticism for the sake of criticim, not for the sake of reformation. Log ab Aslaah kerna nahi jaante… ya nahi kerna chahte.
Allah Hafiz
Every blogger (except me) waits for comments
ہوسکتا پڑھنے والوں کو اس معلومات میں کوئی خاص دلچسپی نہ ہو۔
سلام
وقار ٹرسٹ می یہاں شائد ہی کوئی کسی کی ناراضگی کی پرواہ کرتا ہو
صبا، پاکستانی اور مسلمان ہونے کا یہی تو سب سے بڑا فائدہ ہے کہ ہم کوئی سبق نہیں سیکھتے۔ ویسے بھی میں نے یہ نہیں لکھا تھا کہ میری غلطیاں پکڑیں میں حیران تھا کہ سارے زمانے کی فکر کرنے والے اور ہر قسم کے نالچ پر اترانے والے کہاں سو گئے۔
قدیر بھیا تم بھی بس ہو مجھے کمنٹس کا انتظار نہیں ہوتا مجھے ہٹس کی فکر ہوتی ہے گوگل ٹالک انسٹال کر کے میسج کرتا ہوں اس کو پڑھ لینا
نعمان، اسی کا تو رونا ہے جس قسم کی معلومات انسان کو ہونی چاہئے اسی میں مسلمان دلچسپی نہیں لیتے الٹی سیدھی باتوں میں گھسے رہتے ہیں۔
انسان کو کس قسم کی معلومات ہونی چاہئے؟
حیرت ہوئی آپنے یہ پوچھا
اس کو میں ذرا تفصیل سے بیان کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں لہذا آج یا کل کی پوسٹ میں لکھوں گا۔