خلائی سپیس شٹل ڈسکوری ابھی رات 8:47 پر فلوریڈا سے اپنے مشن پر روانہ ہو گئی ہے۔ کل بھی اس کی روانگی T – 5 minutes پر روک دی گئی تھی۔ وجہ تھی فلوریڈا پر چھائے ہوئے بادلوں کی thickness مقررہ معیار سے کہیں زیادہ تھی۔ آج بھی کہا جا رہا تھا کہ کوئی پتہ نہیں آج بھی اس کی روانگی موخر کر دی جائے۔ خلائی شٹل فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ کی جاتی ہیں اور ان کی واپسی ہیوسٹن کے اسپیس سینٹر کے رن وے پر ہوتی ہے۔ آج فلوریڈا پر بادل نہیں تھے یا تھے تو مقررہ معیار سے اندر تھے لیکن ہیوسٹن پر چلنے والی ہوا مقررہ معیار سے زیادہ تھی۔
اب اس کا کیا مطلب ہوا؟ ہیوسٹن کو دیکھنے کی کیا ضرورت ہے ہم تو فلوریڈا سے لانچ کریں گے لیکن چونکہ ساری دنیا مسلمانوں جیسی بےوقوف نہیں لہذا ان کی منطق یہ ہے کہ چلیں شٹل لانچ کر دی لیکن کوئی ایسی خرابی ہو گئی کہ اس کو تھوڑی ہی دیر میں واپسی کرنی پڑی تو پھر یہ کہاں اترے گی؟ ہیوسٹن میں لہذا ہیوسٹن کا بھی خیال رکھنا پڑ رہا تھا۔ بہت کم لوگوں کو یہ بات پتہ ہے کہ ہیوسٹن سے اسپیس شٹل کو بوئنگ طیارے کے اوپر سوار کر کے فلوریڈا لایا جاتا ہے۔
خیر count down کے شروع ہوتے ہی ایک منٹ بعد Nasa کے کنٹرول سینٹر سے اعلان کیا گیا کہ ہیوسٹن میں بھی cross wind مقررہ معیار کے مطابق ہو گئی ہے۔ چلیں جی اب وقت گزرتا جا رہا ہے اس دوران بتایا گیا کہ t-45:00 پر 45 minutes کے لئے hold کیا جائے گا اور پھر دوبارہ t-5:00 پر 20 minutes کے لئے hold کیا جائے گا اس دوران تمام چیزوں کا جائزہ لے کر تب کہیں جا کر شٹل بھیجی جا سکے گی۔
شٹل میں ایندھن کے نام پر liquid hydrogen اور liquid oxygen کے دو سلینڈر ہیں جن کی مقدار 3٫3 لاکھ گیلن ہے۔ تھرسٹ 7 ملین پاؤنڈ بتایا گیا تھا شائد۔ شٹل کا وزن 500 ملین پاؤنڈ تھا۔ 4 سال بعد Nasa نے کوئی شٹل رات کے وقت لانچ کی ہے نہیں تو ہمیشہ دن کے وقت کیا جاتا تھا۔ شٹل میں 7 افراد سوار ہیں جن میں ایک خاتون اور ایک افریقن امریکن بھی شامل ہے۔ ان افراد کو international space center کی تعمیر میں حصہ لینا ہے۔ خلا میں چہل قدمی کے تین مشن بھی ان کے سپرد ہیں۔ اس مشن کی مکمل معلومات ابھی ڈھونڈنے پر اس جگہ پر ملیں ہیں اگر آپ یہ پوسٹ اگلے مشن کے بعد پڑھیں گے تو یا تو میں خود ہی لنک پوسٹ کر دونگا یا آپ Nasa کی ویب سائیٹ پر جا کر Launch mission archives سے sts-116 ڈھونڈ لیجئے گا۔
شائد کچھ دن پہلے خبر پڑھی لی ہو کہ لاک ہیڈ مارٹن ایک اور خلائی شٹل بنانے جا رہا ہے۔ یہ وہی کمپنی ہے جو کہ f-16 بنانے کے لئے پاکستان میں بڑی مشہور رہی ہے۔ یہ وہی سائنس ہے جس میں مسلمانوں کا بھی حصہ ہونا چاہئے تھا۔ مسلمان کب جاگیں گے کچھ پتہ نہیں۔ انڈیا والے جاگ گئے ہیں Nasa میں بہت بڑی تعداد میں انڈین لوگ کام کر رہے ہیں۔ یاد ہو گا انڈیا نے خلا میں شٹل بھیجنے کے لئے تجربہ کیا تھا اور اس کی ناکامی پر بڑی خوشی منائی گئی تھی۔ انڈیا جب کبھی انہیں سائنس دانوں کی بدولت اس قابل ہو گیا کہ سپیس شٹل لانچ کر سکے تو یہ کمپنیاں جنہوں نے سیارچے nasa کے ذریعے بھیجنے ہوتے ہیں انڈیا سے کتنے کم پیسوں میں بھیج سکیں گی؟ اس کا اندازہ لگائیے اور نئی دنیا میں اپنا مقام ڈھونڈیے۔
تب تک کے لئے مسلمانوں خصوصاُ پاکستانیوں کو سونا چاہئے کیونکہ سب سے پہلے پاکستان۔ دشمن کی ناکامی پر خوشی منانا بےوقوفی ہے کیونکہ اگر آپ مقابلہ نہیں کر رہے تو پھر تو اس کے لئے میدان خالی ہے ایک ناکامی ہو گی دو ہونگی یا چار کبھی تو کامیاب ہو گا لیکن آپ سوتے رہ جائیں گے۔
پاکستان کی خلائی تاریخ بدر تک آ کر ختم ہو جاتی ہے وہ بھی روس کی مہربانی تھی کہ خلا میں لے گیا۔ ہر ملک کو سپیس میں 5 سلاٹس ملتی ہیں وجہ یہ ہے کہ خلا میں کوڑا کرکٹ زیادہ نہ ہو کہ شٹلز کو آنا جانا بھی ہوتا ہے لہذا ٹکرانے کا یا خرابی کا اندیشہ ہوتا ہے۔ پاکستان نے اپنی ساری سلاٹس ضائع کیں اور ایک بچانے کے لئے ترکی سے ایسا سیارچہ اربوں ڈالر کی لاگت سے خریدا جو کہ کام نہیں کرتا تھا صرف اس لئے کہ قانون کے مطابق آپکی سلاٹ خالی نہیں ہونی چاہئے۔ اب میرا خیال ہے وہ بھی ضائع ہو چکی ہوگی کسی صاحب کو مزید معلومات ہوں تو ضرور دیں۔ تب تک بحیثیت پاکستانی میں ذرا سو لوں۔
Popularity: 8% [?]
Popularity: 8% [?]
190 views
Related Posts
- Life as an American Female Soldier On November 3, 2007, 0 Comments
- War in iraq is no where near popular. Now media is allowed to publish what so ever. Mission accomplished. I heard now pk army has women soldiers too to conquer women lawyers Every person has a story some tell some don’t. 3 female soldiers tell the tale of what they been through. Its
- yahoo messenger beta v9 On October 31, 2007, 0 Comments
- Yahoo messenger launched the beta version 9 of its messaging client, after joining hands with MSN it actually saw an uprise of 19% in user growth. I was awaiting the new version for a while. Its different and I will actually take time to be comfortable with its new contacts view. Mybloglog a service now
- a woman heart On March 9, 2008, 0 Comments
- I hope I am not too late for “IWD” (internation women’ day) by chris de burgh thanks to munazza hassan AKPC_IDS += "34,";Popularity: 8% [?] Share and Enjoy:
- فوج On April 26, 2007, 5 Comments
- میرے بچپن تک پاکستان میں فوج ایک اچھا ادارہ تھا۔ نوازشریف کے دوسرے دور سے صدر جنرل مشرف کی آمد سے پہلے تک باوجود یحیٰ خان جیسے جرنیلوں اور ضیا الحق کی مطلعق العنانی کے باوجود فوج کے ادارے کی عزت باقی تھی بلکہ اس دور کی سب سے اچھی بات کے صدر ضیا الحق
- autumn On December 3, 2007, 0 Comments
- Windows Live Spaces AKPC_IDS += "34,";Popularity: 8% [?] Share and Enjoy:
- fawad test1 On March 21, 2008, 0 Comments
- Windows Live Spaces AKPC_IDS += "34,";Popularity: 8% [?] Share and Enjoy:
- Party like a rock star On June 4, 2007, 0 Comments
- [chorus] y-y-y-yeah, y-y-y-yeah, y-y-y-yeah, y-y-y-yeah t-t-t-totally dude!!!! party like a rock party like a rockstar party like a rock party like a rockstar party like a rock party like a rockstar party like a rockstar t-t-t-totally dude!!!! i’m on a money makin mission but I party like a rockstar flyin’ down 20 lookin’ good in my hot car you know them hoes be at my
- Ultimate Windows Vista Celebration On January 26, 2007, 0 Comments
- Exclusive Invitation to Our Valuable Windows Community,Join us as we celebrate the launch of Windows Vista around the country! You’ve heard the buzz, tested the product and drove excitement and news, now it’s time to celebrate! Join us for 24 hours of Windows Vista Launch Celebrations on January 29th and 30th taking place at
- Lets build a Core i7 pc On June 10, 2009, 0 Comments
- An average life of a desktop pc on my desk is 3 years, so its almost time I upgrade, In the past I never could upgrade the pc to the fullest extent I wanted but this time I plan to, if not really power up to the hardware money could buy but at least to
- tag On June 20, 2008, 6 Comments
- v\:* {behavior:url(#default#VML);} o\:* {behavior:url(#default#VML);} w\:* {behavior:url(#default#VML);} .shape {behavior:url(#default#VML);} st1\:*{behavior:url(#ieooui) } جہانزیب ٹیگ ٹیگ کھیل رہے ہیں۔ قبلہ کو میں نے 2006 میں یہاں اور 2007 میں یہاں ٹیگ کیا تھا۔ ابھی تک نہیں ملے۔ ان کے علاوہ اکرام نے بھی ٹیگ کیا تھا اردو بلاگر اتنے تھوڑے ہیں کہ میرا خیال ہے ہر بلاگر آگے صرف دو کو ٹیگ کرے۔ کھیل



























اکیس بائس کی عمر میں میرے بهی کچھ اسی طرح کے خیالات تهے ـ
آپ اس عمر میں لکھ رہے هیں اور هم صرف کُڑا کرتے تهے ـ