نامرد

پوسٹ میں کچھ باتیں قابل اعتراض ہیں جس کے لئے پیشگی معذرت خواہ ہوں۔

کچھ لوگ نامرد ہوتے ہیں کچھ کو کیا جاتا ہے اور کچھ کا کسی کو پتہ بھی نہیں چلتا حتیٰ کہ کسی دن وہ خود ہی اعلان کر دیتے ہیں کہ ہاں بھائیوں میں نامرد ہوں۔ میرا ایک دوست ایم ایم اے کے  استعفوں کے اعلان سے بہت impress تھا میں نے اس کو لاکھ کہا کہ یہ ایک ہی نسل کے ہیں کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے صرف ڈرامہ ہے۔ مگر میرا دوست ماننے کو تیار نہ تھا 6 دسمبر آ کر گزر بھی گئی مگر استعفوں کے لئے نئی نئی تاریخیں ہی دی جا رہی ہیں۔

ملا ملٹری الائنس میں سبھی نامرد ہیں۔ یہ ایک دوسرے کے ساتھی قوم کو بےوقوف بنائے ہوئے ہیں۔ ایک نامرد پہلے ٹرن پر ٹرن لیتا ہے اور دوسرے اس کو سوائے خالی کی دھمکیوں کے کچھ کرتے نہیں۔ رونا تو تب آتا ہے جب پتہ چلتا ہے کہ کوئی نامرد آپکی قسمت کا مالک بھی بنا دیا گیا ہے۔ ایسے میں اس نامرد کے ٹولے میں شائد ہی کوئی مرد کا بچہ ہو۔

باجوڑ جیسے واقعات ایک عرصے سے ہو رہے ہیں۔ کوئی بہت زیادہ ہو یا کسی طرح بات باہر نکل جائے تو اخبارات میں شور مچتا ہے نہیں تو خبر کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہیں دیا جاتا۔ وزیرستان اور بلوچستان میں جو کچھ کیا گیا ہے اس کا تو جواب ہی نہیں۔ جب مرزا طاہر کے واقعے کی خبر ملی تو میں نے ایک فیصلہ کیا اور آج اس فیصلے پر ہر حال میں عمل در آمد کرنے کا تہیہ کر لیا ہے۔

میں جب امریکہ آ رہا تھا تو ذہن اور دل میں یہی تھا کہ 5٫7 سالوں میں جتنا کما سکا کما کر آرام سے واپس چلے جانا ہے اور اپنے ملک میں رہنا ہے۔ شائد آپ اس پر یقین نہ کریں لیکن سب متفق ہیں کہ  میرے دماغ کا فتور مجھے چین لینے نہیں دیتا۔ امریکہ ایک آسائش کا نام ہے جب تک آپ جوان ہیں آپ اس کے خوب مزے لیتے ہیں جتنا آرام یہاں ہے اتنا شائد ہی دنیا میں کہیں اور ہو۔ بوڑھے ہو کر امریکہ آسائش نہیں ضرورت بن جاتا ہے۔ میڈیکل سب سے بڑی بات ہے جس کی وجہ سے بوڑھے ہونے پر لوگ واپس نہیں جا سکتے کہ پاکستان کا مٹی بھرا ماحول ان کو پہلے سال ہی ختم کر دے گا۔

باجوڑ واقعے پر میرا دل رویا تھا کہ معصوم لوگوں کو اپنے گناہ تک کا نہیں پتہ اور مارے گئے۔ زندگی سے کسے پیار نہیں ہوتا؟ ایک زلزلے پر لاہور میں میں نے لوگوں کی جو حالت دیکھی تھی حیرانی ہوئی تھی کہ لوگوں کو زندگی سے اتنا پیار ہے۔

مرزا طاہر کے واقعے پر پہلے تو حیرانی ہوئی کہ بلئیر اور چارلس ابھی تک سو رہے تھے پھر بھی پاکستانی جیل سے باہر آنا ایک عام بندے کے لئے بے حد مشکل ہے لہذا میں نے فیصلہ کیا کہ کم از کم امریکی شہریت ضرور لی جائے کہ اگر میرا اپنا ملک ہی میرا دشمن ہو جائے تو وہاں جو قدم قدم پر بادشاہ سلامت ہیں ان کو کوئی تو ڈنڈا دینے والا ہو۔

آج پتہ چلا ہے کہ oh I see کے تمام نامرد ممبران نے ایک دوسرے نامرد کی بات پر کہا ہے کہ ایسی بات بڑی جرات والی ہے اور اس پر خطے کے تھانیدار کو غور ضرور کرنا چاہئے۔ اور انہوں نے اس بات پر تحسین اور داد کے ڈونگرے بھی برسائے ہیں۔ چھوٹے ہوتے پڑھا تھا کہ قوموں پر عذاب نا اہل حکمرانوں کی صورت میں بھی آتا ہے ہمارا عذاب ہے 60 سال ہونے کو آئے ختم ہی نہیں ہوتا۔ کشمیر پر کوئی ایسی ویسی بات نہیں ہو سکتی کہ بھارت میں مرد جمہوری طور پر حکومت کرتے ہیں۔ پاکستان میں ایسی قلابازیاں جائز ہیں وجہ تو پتہ ہوگی۔

غلطی صدر مشرف کی نہیں ہے۔ ان کے ارد گرد کافی بڑی تعداد میں نامرد جمع ہیں ویسے بھی غلطی تو 60٫70 سال پہلے ہوئی تھی۔

Popularity: 8% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 8% [?]

248 views

 

 

Related Posts

  • bing.com On June 1, 2009, 1 Comments
  • bing.com, a new search technology from microsoft. I must say so far so good but still to c if it impresses or not, seems microsoft is so keen to spread the news that they have redirected live.com to bing.com AKPC_IDS += "32,";Popularity: 8% [?] Share and Enjoy:
  • قدیر مرحوم کی دوزخ سے چیٹ On January 11, 2008, 4 Comments
  • قدیر مرحوم نے میری بے لاگ رائے کا ذکر کیا ہے۔ میں آگے لوگوں کے نزدیک ظالم  بے رحم اور بے حس ہوں۔ یہ رائے کیوں دی گئی بہت سے لوگ تو ویسے ہی مجھ سے متفق ہونگے۔ کچھ شائد مجھے کہیں یار اتنا سخت نہیں کہنا تھا۔ مجھے کہنے سے پہلے یہ چیٹ پڑھیں


1 Response to “نامرد”

  1. 1 اجمل

    صرف تھوڑی سی تصحيح کر دوں ۔ لياقت علی کا قتل پاکستان پر امريکہ کے پِٹھوؤں کی پہلی کميابی تھی ۔ اور 1953 اسمبلی کو برخاست کرنے کے بعد پاکستان کی حکومت ان پٹھوؤں کے کنٹرول ميں آ گئی تھی ۔

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank:
    • Alexarank: 367965

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->