دوسری بات

پاکستان میں ہر کوئی چاہتا ہے کہ صدر مشرف اقتدار چھوڑ دیں۔ میرا دل بھی یہی کہتا ہے مگر میرے دماغ کا فتور چاہتا ہے کہ صدر مشرف اقتدار میں رہیں۔ میں صدر مشرف کی اکثر پالیسیوں کے خلاف ہوں۔ ان کے بہت سارے اقدامات میرے نزدیک کسی بےوقوف کے کئے ہوئ فیصلے ہیں جنکا اعلان صدر سے کروا کر ان کی عزت کا ستیاناس کر دیا ہوا ہے۔

بالفرض اگر کوئی معجزہ ہو جاتا ہے تو کیا ہوگا؟ پالیسیوں کے نتیجے میں کوئی ایک بھی شخصیت اس قابل نہیں کہ پاکستان کو متحد رکھ سکے۔ نہ کوئی ایسا جینیس ہے جو کہ مختلف لوگوں کو ان کی من پسند ہڈی دے کر متحد رکھ سکے۔ اس وقت ہر صوبے میں سیاست چمکانے والے علیحدگی کی باتیں کر رہے ہیں۔

صدر مشرف نے 2001 میں اپنی پالیسی کے جواز میں کسی چمچے سے سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ سن کر اس کو اپنا لوگو بنا لیا ہوا تھا۔ صدر مشرف رہیں یا نہ رہیں امریکہ کے لئے پاکستان کو کنٹرول کرنا کوئی مشکل کام نہیں۔ پہلے ایک کو دھمکی لگانی پڑتی ہے اگلی دفعہ میٹنگ بلا کر دھمکی دی جائے گی۔

سوویت یونین سے کوئی جنگ نہیں کی گئی پتہ تھا کہ اس کو ادھر ادھر الجھا کر اس کے اپنے ہی وزن کے ذریعے collapse کر دیا جائے گا اور ہوا بھی یہی۔ پاکستان کے لئے بھی یہی پلان ہے کہ اس کو بمباری سے نہیں اس کے اندر سے ہی کمزور کر کے ختم کر دیا جائے گا۔ اور اس پلان پر ہر کچی پاس سیاست دان کامیابی سے عمل درآمد کروا رہے ہیں۔

چودھری برادران چونکہ چودھری ہیں لہذا اکڑ کے مارے صدر مشرف کے بار بار کہنے کے باوجود پیپلز پارٹی سے ساز باز نہ کر سکے الٹا صدر مشرف اور پیپلز پارٹی کے درمیان راہ میں رکاوٹ بنے رہے۔ نواز شریف ڈیل کر کے باہر جا سکتے ہیں اپنی جان بچانے کے لئے مگر ملک بچانے کے لئے ایک اور ڈیل کرنے سے گھبراتے ہیں۔ پیپلز پارٹی ڈیل کے لئے مری جا رہی ہے مگر چودھریوں کی عقل لوٹ لی گئی ہے۔ ایسے میں صدر مشرف کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا ایم کیو ایم کو حرکت میں لا کر چودھریوں کی ناک میں دم کر دیا ہوا ہے۔

چودھریوں کو عقل ہمیشہ موسم گزرنے کے بعد آتی ہے کیونکہ کھیت میں مزارع کام کرتے ہیں وہ نہیں لیکن چونکہ مزارع کمی کمین ہیں تو ان کی بات مان لینا ان کی انا گوارا نہیں کرتی۔ اچھا ہوتا پیپلز پارٹی سے ڈیل ہونے دیتے یہ پنجاب قابو کرتے اور پیپلز پارٹی کو سندھ دیتے۔ آہستہ آہستہ صدر کو کھڈے لائین لگاتے اب خود لگنے جا رہے ہیں۔ نواز شریف کے لئے امریکہ تک راضی نہیں کہ ان کو دوبارہ وزیراعظم بننے دیا جائے۔ امریکہ کی نظریں شہباز شریف پر ہیں۔ اچھا ہوتا نواز شریف جاتے جاتے ملک پر احسان کرتے ڈیل کر لیتے اور اس کا ذمہ اپنے سر لے جاتے پیچھے مسلم لیگ ن خود ہی کچھ نہ کچھ ہاتھ پاؤں مار لیتی۔ صدر کو اقتدار سے چمٹے رہنے کی عادت ہو گئ ہے۔ ان کو یہی لگتا ہے کہ ان کی پالیسیاں ملک کے استحکام کے لئے ضروری ہیں اور اس کے لئے وہ ضروری ہیں لیکن اگر وہ ہوش کریں تو ان کو نواز اور بے بی کو واپس آنے کی اجازت دے دینی چاہئے۔ نہیں تو ان کی اکثر پالیسیاں بس پالیسیاں ہی ہیں۔ اب صدر صاحب اپنے اقتدار کی خاطر ملک کو ایم کیو ایم پنجاب کا تحفہ دے رہے ہیں۔ جو کہ خود غرضی کی انتہا ہے۔

ایم کیو ایم کا نام سنتے ہیں ایک غنڈہ گرد تنظیم کا خیال ذہن میں آتا ہے۔ اگر کسی کو میری بات پر اعتراض ہو تو جیو کا حال یاد رکھے۔ پنجاب میں ایم کیو ایم کے قدم جمانے کی بات بڑے عرصے سے سن رہا تھا اور میرا خیال تھا کہ چھوٹے شہروں میں ہو رہا ہوگا مگر ابو نے جو کل باتیں بتائی ہیں اور اس کے بعد میرے دوست نے جو مزید تفصیل بتائی ہے وہ دلچسپ ہے۔

ایم کیو ایم کا طریقہ واردات یہ ہے کہ یہ عام طور پر پسماندہ علاقوں میں اپنے دفاتر قائم کرتی ہے جہاں آوارہ لڑکے اور غریب لوگ آسانی سے مل سکیں۔ اس کے بعد یہ ان کی مدد کے بہانے ان کے لڑکوں سے ان کی بساط کے مطابق ہر قسم کا کام لیتی ہے۔ اب لڑکے جب شام کو دفتر سے گھی یا آٹے کا تھیلا لے کر جائیں اور اس پر الطاف حسین کی تصویر بنی ہو تو خود سوچئے لوگ کیسے نہ اس کے ساتھ ہوں؟ مجھے سمجھ نہیں آئی اتنا بڑا بجٹ کہاں سے آ رہا ہوگا؟ میرے دوست کے مطابق علاقے کے آوارہ تو وہاں جمع ہی ہوئے کہ پیسے بھی مل رہے تھے اور کام بھی کچھ نہیں تھا مگر علاقے کے وہ لڑکے جو غنڈے ہیں اور منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں وہ تو اندرونی دفتر تک رسائی حاصل کئے ہوئے ہیں جہاں کی حفاظت کا ذمہ نسواں بل نے لے لیا ہے۔

نسواں بل پر چاہے کوئی کتنا گلا پھاڑے اور اس کی حمایت کرے میرے نزدیک یہ عورتوں کے حقوق پر ڈاکہ ہے۔ عورتوں کے ساتھ اس سے بڑا ہاتھ کبھی نہیں ہوا ہوگا۔ صدر مشرف پاکستان میں ہونے والے زیادتی کے واقعات کا انٹرنیشنل میڈیا کو جواب دیتے دیتے تنگ آ گئے تھے اور ایسے سوال کو سنتے ہی برہمی ان کے چہرے سے صاف عیاں ہوتی تھی۔ اب نہ میڈیا کچھ چھاپ سکے گا نہ دنیا کو پتہ چلے گا اور نہ صدر کو پریشانی ہو گی۔ اب جس طرح رائتہ بناتے ہوئے ہوتا دہی ہی ہے مگر ساتھ میں کتنی ہی اور چیزیں ڈال دی جاتی ہے لہذا لوگ کھیرے ٹماٹر یا پیاز اور مرچوں کی طرف توجہ کئے رکھتے ہیں ویسے ہی اس بل کے اصل مقصد کی طرف کم ہی لوگوں کی توجہ ہے باقی قابل اعتراض چیزیں کسی عالی دماغ نے اصل بات سے توجہ ہٹانے کے لئے ڈالی ہیں۔ اور وہ اس میں کامیاب رہے ہیں۔

ایم کیو ایم کی برکت سے  جلد ہی پنجاب میں پر تشدد مظاہرے شروع ہو سکتے ہیں جیسے کراچی کے حالات تھے ویسے لاہور کے ہونے سے شائد ہی  کوئی روک سکے۔ شہباز شریف کی ساری محنت ضائع ہونے لگی ہے۔ ایم کیو ایم کے جواب میں یقینن باقی پارٹیاں بھی ایسے ہی لڑکے اور لوگ بھرتی کریں گی اور اس کے نتیجے میں آگ اور خون کا کھیل کھیلنا آسان ہو گا۔

میرے گھر کے پاس مسجد کیوں بند ہے اس کی بڑی وجہ مسلم لیگی ن گروپ کے ناظم کی طرف سے علاقے میں ایم کیو ایم کو کسی قسم کے شعبدے سے روکنا بھی شامل ہے۔

Popularity: 4% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 4% [?]

195 views

 

 

Related Posts

    None Found


1 Response to “دوسری بات”

  1. 1 اجمل

    نہ چوہدری نہ بھٹو نہ مہاجر نہ مياں نہ مولوی ۔ ہمارے ملک کے مسائل کا حل صرف انصاف اور غيرجانبداری والے انتخابات ہے اور يہ اس وقت تک ممکن نہيں جب تک عوام لوٹ مار چھوڑ کر اس کا عزم نہيں کرتے ۔ اچھا ليڈر مل جانا اچھی بات ہے ليکن ہم نے ديکھا ہے کہ بغير ليڈر کے بھی کام ہو جاتا ہے جس کے لئے ہمت کی ضرورت ہے ۔ جس دن ہماری قوم ميں سے کم از کم 25 فيصد لوگ سچے دل سے قائدِ اعظم کے پيغامات يا علامہ اقبال کی نظموں پر عمل کرنے لگ جائيں گے تو بڑے بڑے پہاڑ بھی راستہ سے ہٹ جائيں گے ۔ خيال رہے ميں نے دين اسلام کی بات نہيں کی کيونکہ وہ تو اللہ نے فرض کر ديا ہوا ہے تو ميں کون ہوتا ہوں ؟

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank:
    • Alexarank: 367965

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->