شیعہ یا سنی؟

جیسا کہ ہر بچے پر ظلم کی ابتدا اسکول سے شروع ہوتی ہے لہذا اسی طرح جب ہم اڑوس پڑوس میں شیطانیاں دیکھانے لگے تو فیصلہ ہوا کہ بچے کو اسکول میں “جمع” کروا دیا جائے۔ اسکول میں داخلے کے مراحل بڑے مزے کے تھے۔ نئی کتابیں نئی جگہ اور ڈھیر سارے بچے۔ خوشی اس لئے بھی تھی کہ میں لڑکیوں والے کھیل کھیل کر تنگ آ چکا تھا۔ میرے محلے میں یا تو مجھ سے بہت بڑے لڑکے تھے یا بالکل کاکے منے ہاں ہم عمر لڑکیوں کی کوئی کمی نہیں تھی۔ لہذا گڑیا سے لے کر گھر داری کے سبھی کھیل کھیل کر دماغ کا ستیاناس ہو چکا تھا اور ابھی تک ہے۔

اب چونکہ گھر کے آس پاس کئی اسکول تھے لہذا سوچ بچار ہونے لگی کہ بچے کا مزید ستیاناس کس سکول سے کروایا جائے سب کی رائے تھی کہ انگلش میڈیم میں بھیجا جائے کہ یہ بلا اس زمانے  میں بالکل نئی نئی وارد ہوئی تھی مگر چونکہ ہم ضرورت سے زیادہ غریب تھے لہذا ہمیں گورنمنٹ مسلم ماڈل جونئیر اسکول میں داخل کروا دیا گیا۔ چوبرجی بس اسٹاپ پر منار پاکستان جاتے ہوئے اتریں تو بس کی پچھلی طرف جو بڑی سڑک ہے وہ شام نگر جاتی ہے اور آگے سے جو پتلی سی سڑک اندر کی طرف جاتی ہے وہ سیدھے میرے اسکول کی طرف جاتی ہے۔

جب پیپر دینے گیا تو سب بچوں پر پہلا ظلم یہ ہوا کہ ان کو ان کی ماؤں سے جدا کر کے کمروں میں لے جایا گیا اور جس طرح بٹھایا جاتا ہے اس طرح فاصلے پر بٹھا دیا گیا۔ اب میرے ساتھ والے بچے کی ماں دروازے پر کھڑی تھی اور وہ بچہ کہہ رہا تھا ماما یہاں میرے ساتھ بیٹھو اور وہ کہتیں کہ نہیں بیٹے میں ٹھیک ہوں اتنے میں مس نے کہا کہ آپ یہاں نہیں کھڑی ہو سکتی آپ باہر جائیں۔ اب وہ گئیں تو اس بچے نے ایسے سر سنائے کہ کیا بتاؤں ایسی درد بھری آواز تھی کہ دو لڑکیوں نے بھی رونا شروع کر دیا۔ خیر moral of the story یہ تھا کہ میں ربڑ لے جانا بھول گیا تھا وہ دن اور آج کا جب بھی کبھی کسی امتحان کے لئے جاتا ہوں کوئی نہ کوئی چیز بھول جاتا ہوں۔

جس سال میں نے داخلہ لیا اس سال سبھی نکمے بچوں نے میرے اسکول میں داخلہ لیا جس کی وجہ سے میری پہلی پوزیشن آ گئی اس پہلی پوزیشن نے بعد میں جو مسئلے میرے لئے کھڑے کئے وہ میں ہی جانتا ہوں۔ خیر اسکول جانے کا پہلا دن آیا۔ پہلے دن بچوں پر ظلم مقصود نہیں تھا لہذا ایک مس آئیں سب بچوں سے سوال جواب کئے اور چلی گئیں اب سب بچے میرے گرد اکٹھے اور ایک نے پوچھا تم شیعہ ہو یا سنی؟ اب یہ ایم اے میں پوچھے جانے والا سوال مجھ سے اس عمر میں کر دیا گیا میرے تو فرشتوں کو بھی پتہ نہیں تھا کہ شیعہ یا سنی کیا ہوتے ہیں؟ خیر میں نے کہا میں مسلمان ہوں سب بچے ایسے ہنسے جیسے میں نے لطیفہ سنایا ہو۔ پھر ایک نے کہا بتاؤ تم کون ہو میں نے کہا میں مسلمان ہوں ایک نے کہا یہ اول آیا ہے اور اس کو اتنا نہیں پتہ نہ جانے کیسے اول آ گیا ہے سچ بتا اوئے تم نے چیٹنگ کی تھی نا؟

میں پریشان کہ یہ کیا سارے بچے میرے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ اب ایک لڑکا جو بھٹی تھا نے کہا اچھا تمہاری ذات کیا ہے؟ میں نے اس کو ایسے دیکھا کہ اس کے سر پر سینگ نکل آئے ہوں اس نے بھی جواب میں ایسی ہی نظریں عنایت کی۔ میں چپ رہا تو پھر پوچھا میں نے کہا میں مسلمان ہو اور پاکستانی ہوں اس پر پھر سب نے ہنسنا شروع کر دیا خیر میری پریشانی دیکھ کر ایک لڑکے کو ترس آیا وہ بٹ تھا اور اس کی آواز پاٹ دار تھی اس نے سب کو منع کیا کہ بس اب بس کرو۔ مس کے آنے پر جب مس نے پوچھا کہ اول کون آیا تھا تو میرا تعارف کچھ یوں کروایا گیا کہ یہ آیا ہے اور مس اس کو نہیں پتہ کہ یہ کون ہے۔ مس نے پوری بات سن کی ان کو ڈانٹا کہ ایسی باتیں نہیں کرتے،

گھر آ کر امی سے پوچھا کہ امی میں کون ہوں تو یہی جواب کہ بیٹا تم مسلمان ہو۔ میں نے کہا نہیں میں شیعہ ہوں یا سنی؟ امی نے کہا کہ مسلمان یہ سوال میں نے 100 دفعہ کیا اور ہر دفعہ یہی سننے کو ملا کہ میں مسلمان ہوں۔ ذات کا پوچھا تو یہی جواب ملا ذات وغیرہ کچھ نہیں ہوتی تم نے صیح کہا تھا تم پاکستانی ہو۔ خیر اب امی کو کون سمجھاتا کہ بچے جان کے پیچھے کیسے پڑتے ہیں۔ کچھ عرصے بعد جب بچوں کو یقین ہو گیا کہ یہ اتنا ذہین نہیں جتنا بنا دیا گیا تھا تو انہوں نے مجھ سے ایسے اوٹ پٹانگ سوال کرنے اور اپنی “مذہبی ڈسکشن” میں میری شمولیت بند کر دی۔

پانچویں کلاس میں ہماری کلاس ٹیچر کی سختی عروج پر تھی اور میری نالائقی بھی۔ حساب سے جان جاتی تھی اور ستمبر ٹیسٹ میں 27 نمبر لے کر فیل ہو چکا تھا۔ ایسے میں ایک دن ہماری ٹیچر چھٹی پر تھیں۔ میں نے دوسرے لڑکے سے پوچھا کہ آج مس کیوں نہیں آئیں؟ اس نے کہا آج کونڈے کھانے ہیں تو وہ اپنے گھر پر اس کا اہتمام کر رہی ہونگی۔ میں نے کہا یہ کونڈے کیا ہوتے ہیں؟ اس نے کہا تمکو نہیں پتہ؟ میں نے کہا نہیں؟ اس نے کہا تمہارے خاندان میں کبھی نہیں ہوا یہ؟ میں نے کہا نہیں اس لئی تو پوچھ رہا ہوں یہ کیا ہوتا ہے؟ اس نے شور مچا دیا کہ پتہ چل گیا یہ سنی ہے اب سب میرے گرد جمع۔ اور لگ گئے اپنی تسلی کرنے کہ بچہ سنی ہے کہ نہیں۔

اس سارے عرصے میں ابو سے جب بھی پوچھا انہوں نے یہی کہا کہ بیٹا اپنی امی سے پوچھو۔ اور امی کا جواب تو آپکو پتہ ہے۔ جب ہم دادی کے گھر آئے تو چھوٹے چچا سے پتہ چلا کہ ہم خیر سے جٹ ہیں۔ اس لئے بدتمیزی اور بے وقوفی ہمارا بنیادی جزو ہے۔

آج عراق صرف سنی شیعہ مسئلے کی وجہ سے مذبح خانہ بنا ہوا ہے۔ ہم لوگوں نے اپنی نسلوں کو اتنا پوائزن کر دیا ہوا ہے کہ پہلی کلاس کا بچہ عمر فقط 5 سال اور سنی شیعہ کا فرق ان کو پتہ ہے۔ ایک دوسرے کا کافر یا کنجر کہنا عام سی بات ہے۔ اتنی sensible باتیں کرنے والے حضرات بھی اس مسئلے پر اسی گفتگو کا مظاہرہ کرتے ہیں کہ ان کا سارا امیج خراب ہو جاتا ہے۔ بچوں کو اردو انگلش کی زبانوں کے بوجھ سے بچانے کی بات کی جاتی ہے مگر یہ یہ آلودہ علم ان کے ذہنوں میں ٹھونسا جاتا ہے اس سے نظریں چرائی جاتیں ہیں۔

عراق میں پرسوں 24 سنیوں کو زندہ جلایا گیا اور آج 20 شیعوں کو بدلے میں قتل کیا گیا ہے۔ ایک نبی ایک اللہ اور ایک قران کے ماننے والے ایک دوسرے کو اسی اللہ اور اسی نبی کے نام پر قتل کر رہے ہیں۔ یہ وہی پیشنگوئی ہے کہ مرنے والا اور مارنے والا دونوں جہنمی ہونگے اور دونوں کو پتہ نہیں ہوگا کہ قتل کیوں کیا گیا؟

 

Popularity: 26%

Popularity: 26%

148 views

 

 

Related Posts

  • finished hp7 On July 26, 2007, 0 Comments
  • I finished harry potter and the deathly hallows this afternoon, was it good? yeh the papers was great the font could not be any better size and most of all it was a hardcover. am I suppose to talk abt the story? nah I aint gona spoil ur fun so read the book ur self and enjoy
  • Shrek the Third On May 24, 2007, 0 Comments
  • Ok Shrek the Third? latest from dream works, a disappointment. :(. first part was best. second was loosing its charm and third? totally lost it. Not much work over story line, no introduction to the new characters, seem liked finished in a hurry. To tell in a one liner, “There is no drama in shrek the third.”
  • Battle of the Billionaires On March 18, 2007, 0 Comments
  • I was a fan of stone cold steve austin. despite the fact that wwe follows the story line and each and every move in the show is pre-written. it was always fun to watch. I missed all that golden age of undertaker, stone cold, triple h, dx, the rock. but still I find old videos to
  • Life as an American Female Soldier On November 3, 2007, 0 Comments
  • War in iraq is no where near popular. Now media is allowed to publish what so ever. Mission accomplished. I heard now pk army has women soldiers too to conquer women lawyers Every person has a story some tell some don’t. 3 female soldiers tell the tale of what they been through. Its shocking
  • صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کی تقریر کا مکمل متن On November 8, 2007, 4 Comments
  • مغری میڈیا میں پاکستان کے حوالے سے بہت تشویشناک رپورٹس پیش کی جا رہی ہیں جس کا صدر کو بالکل اندازہ نہیں۔ صدر کا انداز ایسے ہی ہے جیسے وہ سو کر اٹھے ہو کچھ سمجھنے میں عمر کے تقاضے کے تحت وقت لیتے ہوں۔ خاص طور پر صدر کے انگلش میں خطاب پر بہت

 

Random Posts


0 Responses to “شیعہ یا سنی؟”

  1. No Comments

Leave a Reply







Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • راشد کامران: ایک کلک تو میں نے کیا تھا۔۔ اور متفق نہ ہونے کے لیے...
    • ڈفر: ہماری جان کو زرداری چپکا وا، ہم اوسامے اوبامے کے چکر میں کیا...
    • بدتمیز: ڈفر: ہاہا بہت خوب۔ چھکا لگایا ہے۔ حجاب: واقعی چھچھورا تو...
    • حجاب: آصف زرداری کو اکثر ٹی وی پر دیکھا ہے ہر وقت پوری بتیسی نکالے...
    • ڈفر: کوئز: دنیا کا سب سے بڑا بے غیرت کون ہے؟ ۔ - بش فرام امریکہ - - ۔...
    • بدتمیز: بیچارا آصف، شروع سے ہی اس کی کوئی عزت نہیں :D
    • راشد کامران: آپ نے سٹیج ڈرامے کا قصۃ سنایا تو مجھے بھی یاد آیا ایک...
    • راشد کامران: کوئی شک نہیں‌ کہ خام مال سستا ہوتا ہے خصوصا اگر آپ...
    • بدتمیز: راشد کامران: ہمم والمارٹ پر بنگلہ دیش کی بنی شرٹس 20 ڈالر...
    • بدتمیز: آجکل انکی یہی زبان ہے۔

     

    Recent Trackbacks:

    • جہیز: آپ کو جہیز کی حسرت دل میں ہو تو شادی سے پہلے جہیز سلسلے کی...
    • بدتمیز: پھر بچ گیا۔
    • بدتمیز: yet another oil story
    • ترقی یافتہ: امریکہ میں درخت کاٹنا جرم ہے ، جبکہ یہاں انسانوں تک...
    • بدتمیز: شہد کی مکھی

    Most Viewed

  • Honda Accord 2008 - 1,582 views
  • Runaway Love - 1,516 views
  • urdu bloggin plugin tidbits - 1,310 views
  • aitzaz ahsan interview - 980 views
  • میں رہ گیا کنوارہ - 877 views
  • جہیز - 826 views
  • میرا تعارف - 678 views
  • عورت کہیں جسے - 653 views
  • talk - 638 views
  • jextr - 617 views
  • About - 614 views
  • کارٹون - 606 views
  • Toyota Camry - 587 views
  • افسوس - 584 views
  • میں پاگل میرا دل وی پاگل - 578 views
  • @live.com.pk - 557 views
  • ہم اس لئے گھورتے ہیں۔ - 546 views
  • Contact - 533 views
  • ڈومز ڈے - 523 views
  • جامعہ حفصہ - 514 views
    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 564
    • Links to posts: 56
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: جہیز (41) سب سے پہلے پاکستان (33) جامعہ حفصہ (20)
    • Comments: 1651
    • Comments per post: 2.93
    • Top3 commenters: -بدتمیز (428) -راہبر (83) -اجمل (64)
    • Pagerank:
    • Alexarank: 0

     

    اردو بلاگرز

    Powered by SideRSS Plugin

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->