ہائے رے مسلمان

ہم مسلمان دنیا کی عجیب ترین قوم ہیں۔ ہمارے عقائد ہائی جیکڈ ہیں۔ ہم سب انڈوں میں سوئی ہوئی مخلوق ہیں۔ دنیا نے ناقابل یقین ترقی کر لی ہے مگر ہمارے خراٹے بند ہونے میں نہیں آ رہے۔ ہم ابھی تک انتہائی بنیادی باتوں سے نکل نہیں سکے۔ اور ہم سب ماضی میں زندہ رہنے والی قوم ہیں۔ ہم ابھی تک اس زمانے کو یاد کرتے ہیں جب مسلمان ورلڈ پاور تھے۔

جب امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیا تو ایک رسالے میں کارٹون دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ اس میں تین قبریں تھیں ایک پر ussr لکھا تھا دوسرے پر uk اور یہ دونوں بند تھیں تیسری قبر کھدی ہوئی تھی اور اس پر usa لکھا ہوا تھا۔  یعنی بتایا جا رہا تھا کہ یہ بڑی طاقتوں کا قبرستان ہے۔ اس پر میرے سب کلاس فیلوز نے بڑی واہ واہ کی کہ امریکہ کا افغانستان میں سیتا ناس ہو جانا ہے اور تباہ ہو جائے گا۔

دنیا میں صرف مسلمان ہی ہیں جو اپنے ماضی سے سبق حاصل نہیں کرتے باقی ہر ملک اور ہر قوم اپنے ماضی سے سبق حاصل کرتی ہے اور پھر دوبارہ غلطی دہراتی نہیں۔ ویسے بھی پہلی بار غلطی غلطی ہوتی ہے دوسری دفعہ گناہ بن جاتی ہے۔ جس وقت uk نے افغانستان پر حملہ کیا دونوں طرف اسلحہ اور ٹیکنالوجی کم و بیش ایک جسی تھی۔ جب ussr نے مہم جوئی کی تب اسلحہ اور ٹیکنالوجی ترقی یافتہ تھی مگر امریکی امداد نے مجاہدین کو فتح دلوا دی۔ اب جب امریکہ نے حملہ کیا تو کہاں سے مدد ملتی؟ اور ٹیکنالوجی اور اسلحہ نے کیسی ہوشربا ترقی کی یہ عام پبلک کو تو پتہ ہی نہیں۔ ہم لوگ زمین پر تلواریں لہراتے رہ جاتے ہیں اور  اوپر سے سٹیلتھ طیارے بم برسا کر “فرار” ہو جاتے ہیں۔ اور وہ مرد بھی نہیں کہ رک کر مقابلہ کریں۔ ہیں نا؟

ہمارے ذہن میں سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ہی نہیں۔ خود سے کچھ کرنے کی کوشش ہی نہیں کی جاتی۔ vision کیسے change ہوتا ہے اس کی مثال ایسے ہے کہ ٹرین میں بیٹھے تو ایسے لگتے ہے کہ ارد گرد کی دنیا پیچھے کو بھاگ رہی ہے لیکن اگر کسی طرح آپ ٹرین سے باہر نکل جائیں تو فورا منظر تبدیل ہو جاتا ہے پتہ چلتا ہے کہ نہیں دراصل ٹرین چل رہی ہے۔

اور اوپر سے ہم سب جلد باز ہیں۔ فوراُ تجربے کرنے چل پڑتے ہیں۔ ذرا سوچنے سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے۔ دوسری یہ خوش فہمی ہوتی ہے کہ جیسا فیصلہ ہم کر سکتے ہیں ویسا کوئی نہیں کر سکتا اور اگر کسی کو اختلاف ہو ہمارے فیصلے سے تو دل کو یہ کہہ کر تسلی دی جاتی ہے کہ ارے یہ تو نادان ہیں۔ ان کو کیا پتہ ہماری دور اندیشی اور معاملہ فہمی کا۔

اسلام کو defend کرنا یا اسلام کو الزام دینا ہمارا قومی اور مذہبی فریضہ ہے۔ اگر اسلام کے کسی حکم پر اعتراض ہو تو بجائے اس کے جواب کو تلاش کیا جائے اس پر اپنا علم جھاڑنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اور اس کے نتیجے میں اسلام کی شیدائی ایسی زبان کا مظاہرہ کرتے ہیں کہ اللہ کی پناہ فرش سے عرش تک کیا بندے کیا فرشتے سب حیران ہو کر پریشان بھی ہو جاتے ہے کہ یہ اسلام کی کیسی خدمت ہو رہی ہے؟ اور اس کے نتیجے میں جنکا دور دور کا واسطہ نہیں ہوتا وہ بھی ایسی زبان استعمال کرتے ہیں کہ تم اس قابل نہیں کہ تم سے اچھی طرح بات کروں۔ زبان جیسی بھی استعمال کرو گے لوگوں کو بات کرنے والے کا پتا چلے گا نہ کہ وہ جس کو برا بھلا کہہ رہا ہے اس کا۔

اسلام کی بدقسمتی کہ اس کو interpret کرنے والے سارے کے سارے یا تو جاہل ہیں یا مغرب کے پالے ہوئے۔ ہم نے اسلام کو سنسکرت بنا دیا ہے جس کو برہمن کی طرح صرف علما ہی پڑھ سکتے ہیں اور اس کی تشریح کر سکتے ہیں۔ پھر چونکہ ہم مولوی طبقے سے الرجک ہیں لہذا ہم خود بھی اسلام کے بارے میں کسی قسم کا علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ ہاں اس کے مختلف احکامات کو فرسودہ ضرور مانتے ہیں۔ اور تبدیل کرنے کو بے تاب ہیں صرف انہی مولویوں کا ڈر ہے کہ یہ نہیں کرنے دیتے۔

مغرب نے اسلام کے interpreters کو خود بنانا شروع کیا وہ بھی پچھلی صدی کی شروعات میں یا انیسویں صدی کے اختتام پر۔ اس کے لئے عالم فاضل لوگ تیار کر کے مسلمان ملکوں میں بھیجے گئے کہ وہاں جا کر مختلف احکامات کی ایسی تشریح کی جائے کہ لوگوں میں اختلافات پیدا ہوں اور آج دیکھ لیں سب کو ہر معاملے میں دوسرے فرقے سے اختلاف ہے۔ اور مزے کی بات مغربی ممالک دینی ویزے جاری کرتے پھرتے ہیں کہ مسلمان ملکوں سے مولوی بلا کر یہاں کی مسلمان آبادی کا تقاضا پورا کر کے نیک بنا جائے۔

میری عمر اس وقت 21 سال ہے اب سے 10 سال پہلے اسلام کے اکثر احکامات میرے نزدیک بے حد عجیب اور حیران کن تھے اور میرا خیال تھا کہ اللہ کو کیا پتا ہو گا ٹی وی کیا ہوتا ہے اور کمپیوٹر کیا ہے؟ مجھے اسلام کے احکامات brutal nature کے لگتے تھے۔ مگر میں نے کبھی اپنے خیالات کا اظہار کسی سے نہیں کیا۔ وجہ؟ کیا مجھے کسی کا ڈر تھا؟ نہیں میری بدتمیزی مشہور ہے۔ صرف اتنا کہ مجھے اتنی سمجھ تھی کہ اگر کوئی بات مجھے سمجھ نہیں آتی تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ بات غلط ہے۔ مجھے میرے ہر سوال کا جواب بہت جلد مل جاتا تھا حتٰی کہ اگر میں نے زمین سے اخبار کا ٹکرا بھی اٹھایا تو اکژ اوقات اس پر میرے سوال کا جواب پرنٹ تھا۔ آج جب میں کسی کو اسلام پر اعتراض کرتے دیکھتا ہوں تو حیرانی ہوتی ہے کہ کتنے ہی لوگوں کا ایمان خراب کر دیا جاتا ہے بجائے یہ کہ اس اعتراض کا جا کر جواب ڈھونڈنے میں۔ ایسے لوگوں پر افسوس ہوتا ہے جس بات کا رونا روتے ہیں خود اسی میں ملوث ہوتے ہیں۔

Popularity: 8% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 8% [?]

237 views

 

 

Related Posts

  • جواب آں غزل On December 1, 2007, 9 Comments
  • زکریا نے اردو بلاگنگ کے حوالے سے کچھ سوالات اٹھائے بہت معذرت کے ساتھ ان کے سوالات کے جواب میں مزید سوالات ہی ملے ہیں جواب کسی بھی دوست نے دینا پسند نہیں کیا۔ میرے خیال سے اردو کے پھیلاؤ کی سب سے بڑی رکاوٹ اردو کے علمبردار ہی ہیں۔ مجھے زیادہ جگہوں کا تجربہ نہیں
  • میڈیا On August 26, 2007, 3 Comments
  • مینتھول سگریٹ خاص طور پر کالی عورتوں کو ذہن میں رکھ کر بنایا گیا تھا۔ یہ افریقن عورت مجھ سے مخاطب تھی۔ ہم نے ریڈیو پر اس بارے میں ایک پروگرام کیا تھا اور ثابت کیا تھا۔ اس وقت کچھ سالوں قبل سے بہت اچھا ratio ہے۔ افریقن امریکن میں سگریٹ کا استعمال مسلسل کم
  • crazy On November 25, 2007, 5 Comments
  •   فلو، ساری رات کھانسی کے بعد آپ کا کیا حال ہو سکتا ہے؟ بہت برا۔ بس اسی برے کے ساتھ ساتھ میں سوچ رہا تھا کہ ricky hatton یا floyd mayweather کو اگر کھانسی ہو جائے تو وہ کیا کریں گیں؟ فائیٹ کینسل ہو تو سکتی نہیں تو پھر تو بندہ بہتر ہو کر بھی
  • آبجیکشن On October 22, 2007, 0 Comments
  • کہتے ہیں شکر خورے کو خدا شکر ضرور دیتا ہے۔ بس ابو کے ساتھ بھی یہی معاملہ تھا۔ ان کو آبجیکشن کا شوق تھا اور ایمبیسی سے آبجیکشن لگ کر آ گیا۔ فرمایا گیا کہ چونکہ بندے زیادہ اور سپانسر کرنے والے کی آمدنی بہت کم لہذا ان کو کہیں کہ کوئی کو سپانسر شامل
  • AnyDVD 6.0.9.7 On December 15, 2006, 0 Comments
  • Publisher’s Description: AnyDVD allows you to decrypt CSS encrypted DVDs on the fly. Insert your CSS- (Content Scrambling System) and RPC (Region Code Protected) – protected DVD into your DVD drive. It will detect it and automatically remove the protection. It only takes a few seconds. Even if your drive is not region-free, immediately you’ll get
  • youtube On May 27, 2007, 4 Comments
  • پاکستان کی بدلتی صورتحال اور صدر مشرف کے حمائتیوں کی حرکات سے تنگ بہت سے لوگ اور بلاگر اب سیاست کی طرف لکھنے پر مائل ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ تصویر ہزار الفاظ سے زیادہ اثر رکھتی ہے تو پھر متحرک تصویر کتنا اثر رکھتی ہو گی؟ میری ان تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ یوٹیوب
  • gov gone wild On March 6, 2007, 5 Comments
  • If you live on planet earth you would have known “girls gone wild”, If you live in United States of America, You must have known “guys gone wild”. But there is somethin you are missing. The famous gov gone wild. The next release of “guvs gone wild”, we all have been watching this crazy drama over
  • Windows Live Skydrive On August 11, 2007, 0 Comments
  • well the changed the name again, windows live folders to windows live skydrive. I liked the name folders though. When you sign in to Windows Live Skydrive, you’re in charge For each folder you create, you choose who has access to it. Add new folders, rename them, or change who has access at any time. Always where you
  • 2006 TOYOTA CAMRY LE On September 6, 2007, 2 Comments
  • I am sorry but I cant help it. I am obsessed with this one. Posting a few more pics I promise this should be the last of it. and the last of my backyard. by the end of next month it will be completely changed. AKPC_IDS += "16,";Popularity: 8% [?] Share and Enjoy:
  • Speechless On October 9, 2009, 6 Comments
  • I just wana kno how and for what they gave Mr Obama the Noble Prize for Peace? What he has accomplished so far that they had to award this to him? any one? Its not ridiculous but its surprising that he hasnt been to office for a full year and got the prize, may b


0 Responses to “ہائے رے مسلمان”

  1. No Comments

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank:
    • Alexarank: 367965

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->