صبح یہاں مڈ ٹرم الیکشن ہے۔ پچھلے دو ماہ سے جو الیکشن الیکشن مچی ہوئی تھی وہ صبح ختم ہو جائے گی۔ مگر اس نے مجھے ایک اچھا experience ضرور دیا ہے۔ جو انتہائی حیران کن تھا۔
سب سے پہلے تو پاکستان کے الیکشن کا حال سنیں۔ باقی جگہ بھی ایسا ہی ہوتا ہو گا مگر لاہور میں کچھ یوں ہوا کرتا تھا کہ کونسلر یا علاقے کے جو بھی “سرکاری بدمعاش” ہوتے تھے ان کے اصطبل میرا مطلب ہے ڈیرے پر یا گھر کے باہر چارپائیاں بچھی ہوئیں ہیں اور کرسیاں پڑی ہیں۔ لوگ آ جا رہے ہیں۔ کونسلر صاحب چار سال میں اپنا اتنا دیدار نہیں کراتے جتنا ان چار دنوں میں کرا دیتے ہیں۔ چائے بار بار آ رہی ہے۔ کونے میں دیگیں صبح شام پک رہی ہیں۔
اب یہاں کا حال سنیں کہ سٹی کونسل کے ممبر سے ملنا ہے تو سٹی کونسل میں ان کے دفتر میں ملیں یا پھر ان کے گھر کے ڈرائنگ روم میں اگر وہ اجازت دیں اور گورنر، سینیٹر سے صرف ان کے دفتر میں۔
الیکشن کے بعد سے لے کر اگلے الیکشن تک آپکو کونسلر صاحب ملیں گے نہیں اور اگر ملیں گے بھی تو بے حد مشکل سے۔ الیکشن سے پہلے کونسلر صاحب علاقے کے غریبوں کی طرف توجہ دیں گے اور اس توجہ کے دوران ان کے گرگے ان کے بچوں کو توجہ دیں گے اور شام کو کھانے کی دعوت دیں گے۔ چونکہ یہ بچے ہیں لہذا اگر کچھ بچا کھچا ہے تو کھلا دیا جائے گا نہیں تو فوراُ مطلب کی بات کی جاتی ہے۔ اور وہ ہے علاقے میں کونسلر صاحب اور ان کے گماشتوں میرا مطلب ہے حواریوں کی قابل اعتراض تصاویر والے پوسٹرز لگانے کی۔( قابل اعتراض اس لئے کہ کونسلر صاحب کو گنجے ہوئے عرصہ بیت گیا اور وہ اور ان کے چمچے ابھی تک اپنی جوانی والی تصاویر پوسٹرز پر لگا دیتے ہیں۔)
اس سلسلے میں ان کو صرف پوسٹرز اور ان کی اجرت دی جاتی ہے ساتھ میں انتباہ کیا جاتا ہے کہ اگر علاقے میں پوسٹرز نظر نہ آئے تو تمہاری خیر نہیں جاؤ صبح اور پیسے ملیں گے۔ اب یہ بچے جا کر ایک ریڑھی کا بندوبست کرتے ہیں ساتھ میں ایک بانس کا جس سے علاقے کے گھروں کی خوبصورتی کو کونسلر صاحب کی تصاویر سے چار چاند لگائے جا سکیں۔
اب ان بچوں کو پتہ ہے کہ علاقے کی معصوم عوام نے کونسلر کو تو کچھ کہنا نہیں ان کو گالیوں سے نوازنا ہے لہذا کم بخت رات 12 بجے سے اپنی مہم کا آغاز کرتے ہیں کہ اس وقت ان کو روکنے شاذونادر ہی کوئی آئے۔ ہوتا کچھ یوں ہے کہ ایک بچہ ریڑھی دھکیلتا جا رہا ہے اور باقی پوسٹرز پر لئی لگا لگا کر ان سے لوگوں کی دیواروں کا ستیا ناس کر رہے ہیں۔ کچھ معصوم بچے تو پوسٹرز کے پیچھے لئی لگانے کے بجائے کونسلر صاحب کے رخ روشن پر لئی لگا دیتے ہیں جس کو سیانے قسم کے بچے ان سے چھین کر زمیں پر پھینک دیتے ہیں کہ اگلے روز کسی صبح خیز کے پاؤں سے لپٹ کر کونسلر صاحب کی محبت کا ثبوت دے۔
اب الیکشن کے نزدیک کونسلر صاحب لوگوں کے ڈھیر میں گلیوں میں پھرتے ہیں اپنی مسکراہٹیں اچھالتے پھرتے ہیں۔ ساتھ میں ان کے حواری، گن مین، علاقے کے چاپلوس قسم کے لوگ اور سب سے آخر میں بچے جو فلاں بن فلاں آوے ہی آوے یا فلاں زندہ باد قسم کے نعرے لگا رہے ہوتے ہیں۔
اس کے برعکس یہاں سب سے پہلے اہم سڑکوں اور ایونیو کی شروعات میں لکڑی کے دو ڈنڈوں پر کونسل کے ممبران کے پلے کارڈ لگ جاتے ہیں کہ ان صاحب کو ووٹ دیں۔ (ان پر ان کی کوئی تصویر نہیں ہوتی) اس کے بعد سب امید وار آپکے گھر باری باری ہفتہ یا اتوار کو آتے ہیں کہ اس دن امریکہ گھر پر ہوتے ہیں۔ آپ نے دروازہ کھولا اور انہوں نے اپنا تعارف کرایا آپ حیران کہ یہ 11 بجے یا دوپہر 3 بجے کیوں آ گئے ان کے سپورٹرز کہاں ہیں اور رات بھی نہیں اوپر سے بچے کہاں گئے اور شور تو سوائے گاڑیوں کے اور کسی قسم کا نہیں۔ اس دوران وہ پتہ نہیں کیا کیا بتا چکتے ہیں کہ ٹیکس کے سلسلے میں انہوں نے کیا کیا اور علاقے میں ترقی اور ہائی وے سے جوڑنے میں کیا کیا اور آگے کیا کرنے والے ہیں۔ اب آخر میں وہ کہتے ہیں کہ ایک 10×12 کا کارڈ وہ آپکے فرنٹ لان میں لگانا چاہتے ہیں کہ elect wood یا elect john تو لگا لیں کہ نہیں آپ کہتے ہیں ہاں بڑے شوق سے اور پھر آپ ان کی توجہ اس بڑے بورڈ پر لگاتے ہیں جو ڈرائیو کے پہلے گھر ہونے کے جرم میں آپکے باغیچے میں لگایا گیا ہے تو یہ صاحب فوراُ پوچھتے ہیں کہ لگانے سے پہلے لگانے والوں نے اجازت لی تھی یا نہیں اور اگر نہیں تو کیا آپ اس کو فوراُ اتروانا چاہتے ہیں؟ وہ کبھی نہیں کہیں گے کہ آپ اس وقت کام پر تھے تو وہ بیل بجا بجا کر چلے گئے اور لگا دیا۔
اب یہ جانے سے پہلے آپکو اپنا تعارفی فلائیر دیں گے اور اگلے گھر کی طرف چل پڑیں گے اس دوران یہ اپنی بیوی کو اشارہ کر دیں گے جو فوراُ ُ آپکی ڈرائیو وے میں گاڑی روک کر اترے گی بچھلے حصے سے 10×12 والا کارڈ اتار کر آپکے فرنٹ لان میں لگا دے گی۔ کہاں کے بچے اور کیسے حواری؟ ان لوگوں کو ایسا ویسا کچھ پتہ نہیں۔
یہاں جو بات سب سے زیادہ پسند آئی وہ تھی بجائے آگے ہی آگے کا سنانے کی کہ یہ کروں گا وہ کروں گا سب سے پہلے یہ بتایا جاتا ہے کہ کیا کیا ہے اب تک؟ اور اگر کچھ نہیں ہو سکا یا جس کا وعدہ کیا تھا وہ نہیں ہوا تو اس کی وجہ کیا تھی؟ یہ نہیں کہ یہ سادگی تھی اور یہ لوگ الیکشن کہ لئے چندہ نہیں جمع کرتے کرتے ہیں اور ریکارڈ جمع کرتے ہیں مگر لوگوں کو تکلیف دیے بغیر۔ امید ہے پاکستان میں بھی جلد ہی ایسا دیکھنے کو ملے گا۔
Popularity: 7% [?]
Popularity: 7% [?]
204 views
Related Posts
- Presidential Election 2008 On May 6, 2007, 5 Comments
- امریکہ میں آج کل صدر بش پیچھے ہو گئے ہیں۔ اور ساری توجہ 2008 کے صدارتی الیکشن کے امیدوار لے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ابتدائی speeches ہو چکی ہیں۔ امریکہ میں عہدے کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہوتی۔ اور پاکستان کے برعکس لوگ بھی خوامخواہ کسی کی مخالفت یا حق میں جذباتی نہیں
- براک اوبامہ ڈیموکریٹک امیدوار On June 3, 2008, 5 Comments
- آج امریکہ کی تاریخ کا تاریخ ساز دن تھا۔ براک اوبامہ نے ڈیموکریٹک نامزدگی جیت لی ہے۔ ڈیموکریٹک امیدوار بننے کے لئے ان کو 2117 ووٹ درکار تھے جو آج کی پرائمریز میں اور سپر ڈیلیگیٹس کی طرف سے اوبامہ کو سپورٹ کی صورت میں حاصل ہوئے۔ obama claiming nomination ہیلری کلنٹن نے ابھی بھی پیچھے ہٹنے
- New Presidential coins On January 7, 2007, 0 Comments
- A new presidential dollar coin will be appearing in circulation beginning February 16, 2007. United States Mint officials for the first time revealed designs for the presidential dollar coin series at a November 20, 2006 ceremony held at the Smithsonian Institution’s National Portrait Gallery.The dollars are to be produced because of the Presidential $1 Coin
- Vista (urdu) On August 4, 2008, 0 Comments
- here is a theme based on the vista graphics. just in case you didnt like windows vista. beware you might fall for an experiment like Mojave Download Preview Original AKPC_IDS += "10,";Popularity: 7% [?] Share and Enjoy:
- کارٹون On February 6, 2008, 12 Comments
- انسان کھوئے ہوئے لمحے کبھی واپس نہیں لا سکتا۔ مجھے سب سے زیادہ جو چیز fascinated لگتی ہے وہ ٹائم مشین ہے۔ اس کو لے کر کتنے دلچسپ اور مزے کے آئیڈیاز فلمسازوں نے بنائے ہیں۔ فلم کو لے کر ہر ایک حصہ کی جزئیات پر غور کرنا پھر اس کو پیش کرنا۔ اب میں
- harley On December 30, 2006, 2 Comments
- موت ایک ایسی عجیب چیز ہے جس سے میں ڈرتا نہیں لیکن اس کو پسند بھی نہیں کرتا۔ کسی کے مرنے پر مجھے بالکل سمجھ نہیں آتی کے کیا کہوں۔ ایسے میں آپ اگلے بندے کو جو مرضی کہہ لیں آپکے الفاظ بالکل کھوکھلے ہوتے ہیں۔ جتنا مرضی صبر صبر کی رٹ لگائیں اگلے بندے
- صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کی تقریر کا مکمل متن On November 8, 2007, 4 Comments
- مغری میڈیا میں پاکستان کے حوالے سے بہت تشویشناک رپورٹس پیش کی جا رہی ہیں جس کا صدر کو بالکل اندازہ نہیں۔ صدر کا انداز ایسے ہی ہے جیسے وہ سو کر اٹھے ہو کچھ سمجھنے میں عمر کے تقاضے کے تحت وقت لیتے ہوں۔ خاص طور پر صدر کے انگلش میں خطاب پر بہت
- Test Scenario for Windows Live OneCare Family Safety (beta) On January 13, 2007, 0 Comments
- Those of you who had been selected to participate into managed beta of Windowls Live OneCare Family Safety Beta should have recieved the email for the opening of test scenario. Hers is the mail we recieved go complete the scenario and hope for the best. Hello Beta Tester, If you joined the Windows Live OneCare Family Safety
- Ultimate Windows Vista Celebration On January 26, 2007, 0 Comments
- Exclusive Invitation to Our Valuable Windows Community,Join us as we celebrate the launch of Windows Vista around the country! You’ve heard the buzz, tested the product and drove excitement and news, now it’s time to celebrate! Join us for 24 hours of Windows Vista Launch Celebrations on January 29th and 30th taking place at
- Special Xbox 360 offer for Windows Live Mail members On December 19, 2006, 0 Comments
- Want a XBOX this season? why dont save 30 bucks with windows live mail offer? get in ur inbox to find out wether you have the invitation or not or I can give you mine link to do so. Exclusively for Windows Live™ Mail users—Windows Live Mail has teamed up with Xbox to help you


























مجھے لگتا ہے کہ سارے اردو بلاگروں میں میرا اندازِ تحریر تم سے ملتا ہے ، کیونکہ تم بھی بدتمیز ہو اور میں بھی
بہت خوب ، بلے بلے ،
تھوڑی سی تکلیف کر کے اپنی سائیٹ کے ہوم پیج پر ری ڈائریکٹر یا کوئی سادہ صفحہ لگا دو ، تم بدتمیز ہونے کے ساتھ ساتھ میری طرح کاہل بھی معلوم ہوتے ہو