عراق میں صورتحال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے۔ یہاں صورتحال خراب ہونے سے مراد ہوتی ہے کہ امریکہ کا کتنا جانی اور مالی نقصان ہو رہا ہے؟ مئی سے ستمبر تک میں نے کسی بھی قسم کے قابل ذکر امریکی نقصان کا کسی بھی اخبار میں نہیں پڑھا۔ مگر اکتوپر میں امریکی نقصان ایسا تھا کہ اخبارات میں خبر آ گئی۔
امریکہ میں میڈیا کو عراق سے آنے والی تصاویر اور فلموں کی اشاعت کی اجازت نہیں۔ یہاں ان لوگوں نے ویت نام کی جنگ سے سبق سیکھا ہوا ہے۔ اور اسی لئے عراق سے مرنے والوں کی خبر تو چھوٹی سی دے دی جاتی ہے کہ اتنے مر گئے مگر آنے والے تابوتوں کا نا تو ذکر کیا جاتا ہے نا ان کی تصویر دی جاتی ہے۔
اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں صرف پانچ دنوں میں فسادات میں 95 بندے مارے گئے اور اکتوبر کے تیسرے ہفتے تک 70 امریکی فوجی مارے جا چکے تھے۔ عراق میں شیعہ سنی فسادات عروج پر تھے۔ وجہ؟ شیعوں کو حکومت میں حصہ مل گیا ہوا تھا مگر وہ سنیوں کو حکومت میں آنے نہیں دے رہے تھے۔ مس رائس نے بہت کوشش کی مگر شیعہ نہیں مانے۔ آخر مقتدی الصدر کے لئے آپریشن شروع ہوئے تو اب شیعوں نے بھی امریکی فوج کے خلاف پھر ہتھیار اٹھا لئے ہیں۔
آپ سوچ سکتے ہیں کہ عراق میں امریکہ کا اتنا ہی نقصان ہو رہا تھا۔ اور اب صرف الیکشن کی وجہ سے اس طرح کی خبریں اخبارات میں آ رہی ہیں۔ مگر
اب سے کچھ عرصہ پہلے میں نے ایک جاننے والے کو دیکھا یہ صاحب اپنا کوئی چھوٹا موٹا کام کرتے تھے مگر اس دن یہ فوجی وردی میں تھے۔ یہ ریزرو آرمی کا حصہ تھے اور ان کو کال آ گئی تھی۔
یہاں دو مختلف ایسے صاحبان کی باتیں سننے کو ملیں ایک نیشنل گارڈ ریکروٹر تھے اور دوسرے فوجی ریکروٹر۔ یہ مت سوچئے کہ فوجی سال ستمبر میں ختم ہوا ہے تو اس لئے یہ صاحبان یہاں تھے۔
ٹی وی پر مسلسل ایسے اشتہارات آ رہے ہیں جن میں امریکی شہریت رکھنے والوں سے بالعموم اور گرین کارڈ رکھنے والوں سے بالخصوص اپیل کی جا رہی ہے کہ افغانستان اور عراق میں تعمیر نو کے لئے کام کریں اور اس کے لئے 5 لاکھ ڈالر سالانہ تک کی آفر ہے۔
ٹی وی پر بھی جیمز بیکر کا انٹرویو دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ ان کے بیان کے مطابق بھی امریکہ بغداد میں مزید فوج بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
7 نومبر کو انتخابات کے بعد اس بات کا اعلان متوقع ہے کہ امریکہ عراق میں مزید فوج بھیجنے کا اعلان کر دے گا۔ ہاں شمالی کوریا کے خلاف کچھ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے نہ ہی اس کے ارد گرد فوج میں ایک فرد تک کا اضافہ متوقع ہے۔ اگر عراق میں حالات قابو میں آئے تو ایران کی باری آ سکتی ہے کیا ہوگا اور کیا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا۔
Popularity: 17% [?]
Popularity: 17% [?]
849 views
Related Posts
- None Found
Random Posts








0 Responses to “بغداد”
Please Wait
Leave a Reply