The only hulk I enjoyed the most was the old STN/NTM late night series. Being a kid u wudnt notice much but I always wondered how his shape change tears away his shirt but his skin tight pent stays the same on an average Bruce banner and on mighty hulk, (thankfully the did address this issue in 2008) “d
the hulk 2008 is somewhat loser compare to 2003 hulk. with new bruce & betty. I didnt like both of em. I think the old couple was ok than this one.
plus u get another freaking monster who can speak english very well compare to hulk but has a disfigured face n upper body. him in new york city n the hulk turns into the freak show :d even 2003 hulk was way better than this one. I aint recommending it to anyone n I only give it 6 out of 10
Popularity: 3%
کبھی تو کسی کی دلہنیا بنو گی
مجھ سے شادی کرو گی؟ مجھ سے شادی کرو گی؟
![]()
![]()
واہ واہ کیا گانا ہے۔ یہ ایسے گانے بھی انڈیا میں بنتے ہیں
Popularity: 4%
I am Rock, it ain’t no breakin’ me
I am Rock, it ain’t no shakin’ me
I am Rock, that ain’t no earthquake, it’s me
I am Rock (ohh) I am Rock (ohh)
I am Rock, it ain’t no breakin’ me
I am Rock, it ain’t no shakin’ me
I am Rock, that ain’t no earthquake, it’s me
I am Rock (ohh) I am Rock (ohh) I am Rock
Know when you criticize me, before you try to, do me a solid
Take a short walk in my shoes
My boots, my kicks, my flip-flops, whatever
I done seen rain and I ain’t just talkin’ weather
But I’m a survivor
Shame on you if you thought I would ever leave
I’m a be right there where the legends be
I am unbreakable, I’m Rock, I am never weak now
I feel weak sometimes, but you’ll never see
I’m going through one of the roughest times in my entire life right now
Still I got a slight smile
I’m knowin’ it’s gonna be better days, like Tupac said
And we go make it like Eve & them two LOX said
Whos not fed up with something
Life’s about struggling and overcoming your shortcomings
Not about huffing and puffing and crying without doing nothing
Take them sour lemons, make lemonade, and stop playing
I am Rock, it ain’t no breakin’ me
I am Rock, it ain’t no shakin’ me
I am Rock, that ain’t no earthquake, it’s me
I am Rock (ohh) I am Rock (ohh)
I am Rock, it ain’t no breakin’ me
I am Rock, it ain’t no shakin’ me
I am Rock, that ain’t no earthquake, it’s me
I am Rock (ohh) I am Rock (ohh) I am Rock
See, I’m Rock like coal is, old and dusty
But, y’all already know what’s underneath
Give me some time, and keep applying pressure
Watch me shine like the ex-BadBoy
It’ll all be fine (all be fine)
Just dig down deep, search for that energy
I can’t lose, get in touch with that inner energy
Game face on, see this mug, you’ll remember me
Focus out the pain, ignore any injury
Then again, I am Rock, can’t really injure me
Chip off a piece, all you’re gonna get is a little me
Got one from almost every tough time in my history
Hence the new team, ROCK BROVAAAAAAZ, are you still with me?
Got a bunch more, they’re in my last stage of misery
My little Gz, that’s strength in me, are you kidding me?
I get stronger every time they try to finish me
We don’t die, we multiply, can I get a witness, please?
I am Rock, it ain’t no breakin’ me
I am Rock, it ain’t no shakin’ me
I am Rock, that ain’t no earthquake, it’s me
I am Rock (ohh) I am Rock (ohh)
I am Rock, it ain’t no breakin’ me
I am Rock, it ain’t no shakin’ me
I am Rock, that ain’t no earthquake, it’s me
I am Rock (ohh) I am Rock (ohh) I am Rock
Sure there’ve been times I feel I can’t go on
But I am so strong, I really can’t go wrong
I am stayin’ so long, I ain’t goin’ home
Rock Man goin’ hard, ’til I can’t no more
Tomorrow is Friday the thirteenth, me and bad luck
Did have beef, he can’t hurt me, he can’t serve me
I win every time I see him, even with all his undermining G-in’
Every time I beat him I think the odds must be his crew (huh?)
Word, they’ve always been against me, too (huh?)
They can’t see me neither, anyone thinking he could, keep me out my championship, he fooled
I am Rock, it ain’t no breakin’ me
I am Rock, it ain’t no shakin’ me
I am Rock, that ain’t no earthquake, it’s me
I am Rock (ohh) I am Rock (ohh)
I am Rock, it ain’t no breakin’ me
I am Rock, it ain’t no shakin’ me
I am Rock, that ain’t no earthquake, it’s me
I am Rock (ohh) I am Rock (ohh) I am Rock
Popularity: 4%
سچون، چین: پہاڑیوں اور ان کے دامنوں میں لاکھوں درختوں پر کروڑوں پھول کھلے ہیں۔ ہزاروں دیہاتی ان درختوں پر چڑھ کر سگریٹ فلٹرز ، پرندوں کے بروں سے ان پھولوں کو پولینیٹ کر رہے ہیں۔ وجہ بہت "معمولی" سی ہے۔ شہد کی مکھیاں گم ہو گئیں ہیں۔
کیلیفورنیا، امریکہ: صرف اس ایک ریاست کو باداموں کی جتنی مقدار پیدا ہونے کی توقع ہے یعنی بمپر کراب اس کے لئے جس قدر شہد کی مکھیاں درکار ہیں وہ بدقسمتی سے اتنی ہیں جتنی پورے امریکہ میں بچی ہیں۔
دو سال قبل جب میں نے پہلی دفعہ ٹماٹر کے پودے لگائے تھے تب یہ پودے ٹماٹروں سے لد گئے تھے۔ اب کا حال دیکھ لیں۔ اس وقت شام کو شہد کی مکھی دیکھنا عام سی بات تھی اس سال مجھے ایک بھی نظر نہیں آئی۔ معاملہ اتنا اہم نہیں لگتا لیکن بہت گھمبیر ہے۔
شہد کی مکھیاں یہاں باقاعدہ پالی جاتی ہیں۔ یعنی ایک کاروبار ہے۔ ان کے بڑے بڑے باکس ہوتے ہیں جن میں چھتے کی طرح خانے بنے ہوتے ہیں۔ شہد کی مکھیاں ان میں رہتی ہیں۔ جس سے معاہدہ ہو اس کے فارم یا کھیت پر یہ باکس چھوڑ دیئے جاتے ہیں شہد کی مکھیاں اس کی فصل بارآور کرتی ہیں اور کام تمام۔ ذرا اس فصلوں کی لسٹ پر نظر ڈالیں جو شہد کی مکھیاں بارآور کرتی ہیں
بی کیپر یعنی شہد کی مکھیاں پالنے والے کچھ عرصہ سے اس کے ڈنگ سے بھی زیادہ شدت کے جھٹکے سے آشنا ہو رہے ہیں اور وہ ہے اس ڈبہ کو کھولنے کی صورت میں شہد کی مکھیاں غائب ہونا۔ جیسے ایک بی کیپر نے یہ چھتا کھولا تو دیکھا اس کی ۱۰۰ ملین مکھیوں میں سے ۵۰ ملین غائب ہیں۔ ویسٹ کوسٹ پر تیس سے ساٹھ فیصد جبکہ ایسٹ کوسٹ پر ستر فیصد تک مکھیاں غائب پائی جا رہی ہیں۔
ہوتا کچھ یوں ہے کہ شہد کی مکھی چھتے سے نکلی اور کبھی واپس نہیں آئی۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ ایک چھتے کی مکھی دوسرے چھتے میں چلی جائے۔ کیونکہ اس کو درانداز سمجھ کر قتل کر دیا جاتا ہے۔ لہذا یہ کھیت کھلیانوں میں کہیں مر جاتی ہیں۔ اس کو colony collaps disorder کا نام دیا گیا ہے۔
بات اگر صرف باداموں تک ہوتی تو ہم یادداشت پر صبر کر لیتے۔ لیکن مسئلہ کچھ یوں ہے کہ دنیا کی 87 اہم ترین فصلیں جو کہ انسانی خوراک کا تیسرا حصہ بنتی ہیں وہ شہد کی مکھیوں کی مرہون منت ہے۔ اس حصہ کی قیمت ایک ٹریلین ڈالر ہے۔ صرف امریکہ کا کہیں تو ساٹھ سال پہلے اگر 100 مکھیاں ہوا کرتی تھیں تو اب صرف 33 بچی ہیں اور وہ بھی ختم ہو رہی ہیں۔
مسئلہ اگر صرف امریکہ بہادر کا ہوتا تو اور بات تھی۔ انگلستان نے رپورٹ دی ہے کہ 2018 تک نہ صرف شہد کی مکھیاں وہاں سے غائب ہو جائیں گی بلکہ 165 ملین پاؤنڈ مالیت کی فصلیں جیسے سیب ناشپاتی کینولا وغیرہ غائب ہو جائیں گیں۔
سائنسدانوں کو ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کہ ایسے کیوں ہو رہا ہے۔ کچھ کیڑے مکوڑوں کی ادویات کو الزام دیتے ہیں تو کچھ وائرلیس نیٹورکس کو۔ کبھی فرکٹوز کارن سیرپ کا نام لیا جاتا ہے تو کبھی اسرائیل اکیوٹ وائرس کا۔ اسرائیل کے پیچھے پڑنے کی ابھی ضرورت نہیں کہ وائرس کا نام اس کی جہاں نشاندہی ہوتی ہے پر رکھا جاتا ہے جیسے انہی مکھیوں کو متاثر کرنے والا ایک وائرس کشمیر وائرس بھی ہے۔
شہد کی مکھیوں کی کمی یورپ یہاں تک کہ بھارت میں بھی نوٹ کی گئی ہے۔ برازیل بھی پیچھے نہیں۔ آپ سوچ سکتے ہیں ان کے گم ہونے پر کیا ہو گا؟ اگر ابھی غذائی قلت ہے تو تب کیا ہو گا؟ اس طرح کسانوں کی لاگت بھی بڑھ گئی ہے۔ 160 سے 180 ڈالر فی چھتہ دینا پھر گلوبل مارکیٹ ہونے کی وجہ سے نرخ خود مقرر نہ کر سکنا لہذا کسان نقد فصلوں پر بھاگ جاتے ہیں۔ جیسے اگر پہلے کوئی گندم اگاتا تھا اور اس کا منافع اتنا نہیں تھا لیکن اب کارن اگا کر قریب واقع ایتھانول پلانٹ کو بیچ کر اسی وقت چیک حاصل کر لیتا ہے۔
یہ تمام کیسے ایک دوسرے سے متعلقہ ہے اسکو گلف آف میکسیکو کے ڈیڈ زون کی مثال سے سمجھا جا سکتا ہے۔ دریائے مسی سپی کی تمام وادیوں میں تو کیمیائی کھادیں خوب فصلیں اگاتی ہیں لیکن دریا کے ساتھ گلف آف میکسیکو میں شامل ہو کر یہ ڈیڈ زون بناتی ہیں جس کا رقبہ امریکی ریاست نیو جرسی جتنا ہے۔ اس علاقے میں پانی میں کوئی بھی سمندری مخلوق نہیں رہ سکتی اور ہر سال اس کا بننا لازمی ہے جو کہ بڑھتا جاتا ہے۔ یعنی ایک چیز فصل کے لئے تو بہت اچھی ہے لیکن میرین لائف کے لئے بہت خطرناک۔
کچھ موسم کی تبدیلی پر بھی ہے۔ اس سال تو میں خود اس کا گواہ ہوں۔ ہر سال ہمارے گھر کے ارد گھر بہت پھول کھلتے ہیں۔ اس دفعہ بھی پھول بنے لیکن ایک "دیر آید" قسم کی ٹھنڈ کی لہر نے یہ سب تباہ کر دیا لہذا اس دفعہ کی بہار بہار نہ تھی بلکہ بہار بیگم لگ رہی تھی۔ اس کا اثر پھلوں اور پھولوں پر تو پڑا ہی لیکن شہد کی مکھی پر بھی کہ یہ زیادہ ٹھنڈ میں مر جاتی ہیں۔
کیا ناروے کا ڈومز ڈے بھی اسی قسم کی پیش بندی ہے کہ کل کلاں کو ایسے بھی فصلیں نایاب ہو سکتی ہیں؟ جب تک سائنسدان اس کا علاج نہیں ڈھونڈ لیتے اور شہد کی مکھیاں پہلے جیسی تعداد میں واپس نہیں آ جاتیں میرا خیال ہے مجھے کاٹن سٹک سے خود ہی ان ٹماٹروں کو بارآور کرنا پڑے گا۔
Popularity: 4%
میں بہت آسانی سے بتا سکتا ہوں کہ راہ چلتے بندوں میں سے کون فوجی ہے اور کون سویلین۔ بالکل ہی جیسے شریف آدمی اور بدمعاش کا فرق ہر کوئی بتا سکتا ہے۔ آفیسر وغیرہ تو ٹھیک ہوتے ہیں لیکن عام فوجی اول نمبر کے لفتوں پر مشتمل کھیپ ہوتی ہے۔ الٹے سیدھے سٹائل کی ٹوپی۔ ٹیٹو بنے ہوئے گلے میں چین اور انسانی کھوپڑی یا ڈھانچوں کی تصاویر والی شرٹس۔ حیرت انگیز طور پر اگر آپ پچاس بدتہذیب گورے فوجی دیکھیں گیں تب کہیں جا کر آپ کو ایک کالا بدتہذیب فوجی نظر آ سکتا ہے۔ گورے تو ویسے بھی نسلی تفاخر میں مبتلا ہوتے ہیں اور یہ گلیوں میں مارے مارے پھرنے والے فوج میں جا کر خود کو آفیسر سمجھتےہیں۔
ان کی بہت بڑی تعداد غریب غربا ناجائز بچوں پر مشتمل ہے۔ یعنی نا ماں کا پتہ نہ باپ کا۔ عمر کو پہنچے تو فوج میں شامل ہوئے اور لاٹری نکل آئی۔ فوج میں شمولیت کے لئے کم و بیش 80 ہزار ڈالر فی کس ملتا ہے۔ اسے پوسٹر تمام غریب علاقوں میں لگائے جاتے ہیں۔ اسی پر بس نہیں جو فوجی بھی مزید لوگوں کو لا کر فوج کے لئے سائن اپ کرواتا ہے وہ اس پر باقاعدہ کمیشن کماتا ہے۔ پچھلے سال ایک کالے فوجی کی کہانی لوکل اخبار میں شائع ہوئی تھی جس نے اس پروگرام سے دو لاکھ دس ہزار ڈالر کمائے تھے۔ بدقمستی سے مجھے بھول گیا ہے کہ فی کس کتنے بندے اس نے رجسٹر کروائے تھے۔ شائد میرا حساب 15 لوگوں کا تھا پکا یاد نہیں۔
فوج میں صرف سائن اپ ہونے کا آپ کو بیس ہزار ڈالر ملتا ہے۔ یعنی آپ نے صرف اپنے کوائف رجسٹر کروائے ہیں۔ اب بیس ہزار ڈالر لیں گھر جائیں عیش کریں، کالج داخلہ لینا ہے تو داخلہ لیں۔ جب کبھی سال دو سال میں آپکا نمبر آیا آپ کو بلا کر ٹریننگ دی جائے گی اور جنگ پر بھیج دیا جائے گا۔ زندہ سلامت واپس آ گئے تو بہت اچھا نہیں تو بات ختم۔ میکسیکن اور افریقن امریکن غربت کی وجہ سے بہت اس میں اپلائی کرتے ہیں۔ پہلے تو رقم ملتے ساتھ ہی قرضہ اتار کر فیملی سیٹ کرتے ہیں۔ پھر سب کو الیگل ہونے کے باوجود فوری طور پر گرین کارڈ مل جاتا ہے۔
میں جب گاڑی لینے گیا تو اپنے سیلزمین کی ٹیبل پر بیٹھے بیٹھے میں نے اس سے ایک تصویر کی طرف اشارہ کر کے پوچھا یہ کون ہے۔ کہتا "میں عراق میں" میں نے کہا یہ گن تو بہت بھاری ہو گی۔ اس نے کہا ہاں بہت سامان لادا ہوا ہوتا ہے۔ پھر کہتا عراق بہت خوبصورت ملک ہے۔ میں نے کہا تم بہت خوشقسمت ہو جو زندہ سلامت واپس آ گئے۔ کہتا نہیں روڈ سائیڈ پر بم بلاسٹ میں بری طرح زخمی ہوا تھا۔ ریٹائر ہو گیا ہوں۔ اب ایسے فوجیوں کو جو سہولیات ملتی ہیں وہ اچھے اچھوں کو جان جانے کا خوف بھلا دیتی ہیں۔ یہ فوجی اگر ۱۸ سال کی عمر میں بھی فوج جوائن کریں اور ۲۰ سال کی سروس دے کر ریٹائر ہوں تو ۳۸ سال میں ابھی جوان ہی ہوتے ہیں فوج سے پیسہ لیا اور اپنا کاروبار گھر فیملی سٹارٹ کی۔ میڈیکل سو فیصد مفت ہوتا ہے۔ فوج سے ریٹائر ہو کر بھی فوجی اداروں کی جابز انہی کی ہوتی ہیں۔
کل پرسوں حامد میر نے بل او ریلی کا حوالہ دیا۔ بل او ریلی جنگ کا بہت بڑا حمایتی اور اول نمبر کا جھوٹا مکار اور بدمعاش انسان ہے۔ وہ سیٹ پر مہمانوں کو بلا کر بدتمیزی کرنے اور گالیاں نکالنے کے ساتھ ساتھ اپنے تمام پروگرامز کو heavily edit کرنے کے لئے بھی مشہور ہے۔ حتی کہ امریکی نشریاتی ادارے بھی فاکس نیٹورک کے خلاف ہیں۔ بل او ریلی ہر اس شخص پر حملہ کرنا اپنا فرض تصور کرتا ہے جو 911 یا عراق جنگ کے خلاف ہو اور پھر اس کے جوابات کو کاٹ کاٹ کر ایسے دیکھاتا ہے کہ جیسے اگلے نے ادھر ادھر کی بات کی ہو۔ بل او ریلی سے بھی جب جب کسی نے پوچھا کہ کیا تم اپنے بچے کو جنگ پر بھیجو گے اس نے کبھی ہاں یا ناں میں جواب نہیں دیا۔ ہمیشہ یہی کہتا ہے کہ میں خود جاؤں گا۔ بل او ریلی کو اچھی طرح معلوم ہے کہ اس سے ایک بھی گولی نہیں چلائی جانی۔ یہ حال ان تمام لوگوں کا ہے جو جنگ کی حمایت کرتے ہیں اور اپنے بچوں کو گھروں میں رکھتے ہیں۔ جب جنگ میں گئے ہی ناجائز اولادیں تو ان کے مرنے پر روئے کون؟
تین چار ماہ پہلے خبر تھی کہ تمام خطرناک مجرم بھی فوج میں بھرتی کئے گئے تھے۔ یعنی ایسے تمام ذہنی معذور جو کو معاشرے کو نقصان پہنچا چکے تھے کو رہائی کا لالچ دے کر فوج میں بھرتی کیا گیا کہ فوجی اس تمام لالچی پیشکشوں کے باوجود بھی کم پڑ رہے تھے۔ اس خبر کو دبا دیا گیا اور نامعلوم اس کی سماعت ہوئی تھی کہ نہیں۔ لیکن آپ دیکھ سکتے ہیں ایسے مجرم جنکا کوئی دین ایمان نہیں وہ وہاں جا کر کیا کیا کرتے ہونگے جس پر صدر بش ہلکی سی معافی مانگ کر بات ختم کر دیتے ہیں۔ ویسے مجھے کچھ کچھ حیرانی ہوئی۔ ہم ایسے تمام مجرم پولیس میں بھرتی کرتے ہیں۔ امریکہ ایسے تمام مجرم فوج میں بھرتی کرتا ہے۔ ہم اپنے پر ظلم کرتے ہیں امریکہ دوسروں پر۔ لیکن کل کلاں کو ان مجرموں نے امریکی فوجی راز بیچ ڈالے تو؟
اسی طرح امریکی فوج کو بڑی تعداد میں بار بار وہاں رکھا جا رہا ہے۔ یعنی فوجی واپس آتا ہے اور کچھ عرصہ بعد دوبارہ بھیج دیا جاتا ہے۔ اس کے نتیجہ میں یہ فوجی دماغی مریض بن رہے ہیں۔ اس کا آفیشل کو احساس بھی ہو تب بھی وہ کیا کریں؟ نیا فوجی جس کی ٹریننگ پر خرچہ کرنا پڑے گا اور پھر اس کو تجربہ بھی اتنا نہیں ہو گا نتجہ میں اس کے مرنے کے چانسز زیادہ ہیں۔ جبکہ پہلے سے اس علاقہ میں رہنے والے فوجی ٹرینڈ ہیں لہذا ان کو وہاں رکھا جاتا ہے۔ ادویات کے ذریعے فوجی ٹکائے ہوئے ہیں اور جب بالکل ہی امید ختم ہو جاتی ہے تب نئے بھیجے جاتے ہیں۔
اس سب کے باوجود امریکی فوج کاروائیوں میں مصروف ہے اور رہے گی کیوں؟ اب کچھ زور اپنے دماغ پر خود بھی ڈالیں۔
Popularity: 5%
اےپیک کانفرنس اس ماہ کے شروع میں منعقد ہوئی تھی۔ مجھے پاکستانی میڈیا میں اس کی کوریج نظر نہیں آئی۔ باراک اوبامہ کی تقریر مرچ مسالہ لگا کر چھاپی گئی تھی باقی مقاصد وغیرہ پر روشنی نہیں ڈالی گئی۔
اےپیک کانفرنس اسرائیل کی ساٹھویں سالگرہ منا رہی تھی۔ اس کانفرنس سے کونڈالیزرائس۔ سپیکر نینسی پلوسی، باراک اوبامہ جان مکین اور ہیلری کلنٹن کے علاوہ ہاؤس اور سینٹ کے ریبپلیکن لیڈران اور سینٹ میجورٹی لیڈر نے بھی خطاب کیا۔ اس کے علاوہ اسرائیل وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے بھی خطاب کیا تھا۔
اثر و رسوخ تو ان سب کے وہاں آنے سے صاف ظاہر ہے کہ میرا نہیں خیال کہ یہ تمام کسی اور ملک کے لئے ایسے آئیں گیں۔ اسرائیل وزیراعظم کا لوگوں سے مشفقانہ رویہ دیکھ کر نہ جانے کیوں اپنے مشرف صاحب بڑے یاد آئے جو کہ راکٹ مارنے کے علاوہ کوئی بات نہیں کرتے تھے۔
تقاریر میں بہت یکسانیت تھی۔ سب کی سب میں اسرائیل کو امداد دینے کا اعادہ، اسرائیل کے دورے کے دوران پیش آیا کوئی واقعہ، اسرائیل پر پھینکے گئے راکٹوں کا ذکر، ایران کے صدر احمدی نژاد کا خصوصی ذکر کہ وہ ہالوکاسٹ پر یقین نہیں رکھتے۔ ایران ایک بڑی خطرہ اور سب سے عجیب بات تین ایسے اسرائیلی فوجیوں کا ذکر جن کے نام تک ان سینیٹرز اور نمائندگان نے رٹے ہوئے تھے۔
باراک اوبامہ کو ایول بنا کر پاکستان میں پیش کیا جا رہا ہے۔ حیرت کی بات ہے کہ یہ وہ کالم نگار ہیں جن کو کچھ بھی پتہ نہیں۔ اگر آپ امریکی ہوں اور آپ نے جنگ ہی اسامہ بن لادن پر شروع کی ہو تو آپ کا عراق یا ایران میں کیا کام؟ امریکی ہو کر سوچیں اسامہ افغانستان یا ملحقہ پاکستانی علاقے میں ہو گا۔ تورا بورا پر شدید امریکی بمباری اسی کے لئے تھی اس کے بعد بھی اس کی ویڈیوز آئیں تو وہ نکل بھاگا اور ساتھ کونسا علاقہ ہے؟ جی شمالی علاقہ جات۔
انسان طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔ قوانین قائدے اصول یہ سب برابری کی سطح پر ہوتے ہیں۔ کیونکہ علم ہوتا ہے کہ مکا مارنے پر گھونسا آنا ہے لہذا قانون بنتا ہے اور تب تک برقرار رہتا ہے جب تک عمل کروانے والے طاقتور رہتے ہیں۔ جب آپ کے پاس طاقت ہی نہیں تو خالی اصول اور انصاف کے نعرے لگا کر آپ کسی کو کیسے روک سکتے ہیں؟
صدر بش کے والد بش نے اسرائیل پر بڑا زور ڈالا ہوا تھا کہ امن معاہدہ کرو۔ امریکی صدور ہمیشہ چاہتے ہیں کہ اپنے دور میں کوئی ایسا کام کر جائیں کہ بعد میں ان کو یاد رکھا جائے۔ جیسے ابھی صدر بش کے حوالے سے ہے کہ وہ چاہتے ہیں اسامہ گرفتار ہو جائے۔ اسی طرح بڑے بش صاحب کی بدقسمتی ان کو امر ہونے کے لئے جونسا ایشو اس وقت دستیاب تھا وہ تھا ہی فلسطین کا۔ دباؤ ڈالا تو ایک تقریر میں بل کلنٹن نے کہا کہ وہ اسرائیل کو دس بلین ڈالر امداد دیں گیں۔ نتیجہ آپ کے سامنے ہیں۔ میڈیلین البرائیٹ بھی یاد ہونگی۔ پاکستان کے بڑے چکر لگاتی تھیں۔ میڈیلین البرائیٹ ہالوکاسٹ سے بڑی مشکل سے بچی تھیں۔
باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ وہ اگلے دس سالوں میں اسرائیل کو 30 بلین ڈالر امداد دیں گیں۔ اب یہ آئے گا کہاں سے؟ کن کے ٹیکسوں سے؟ مزے کی بات ہے کہ منظوری کے بعد ان کی بہت چھوٹی سی خبر ہوا کرتی ہے۔ خیر اوبامہ کے علاوہ سب نے اسرائیل کو مدد دینے کا تو کہا لیکن ان کا زیادہ زور ایران کے خطرے کا تھا۔ یعنی قریب قریب ایران کی باری آنی ہی ہے۔
مسئلہ یہ نہیں ہے کہ ایران پر حملہ ہو یا نہ ہو مسئلہ اس سے آگے کا ہے کہ پھر اس خطہ کا فیوچر کیا ہو گا؟ اس قدر بڑا علاقہ (ذرا گوگل میپس دیکھیں) اتحادی افواج سنبھال پائیں گیں؟ اگر یہاں بارڈر کا تاثر ختم ہو گیا تو پھر کتنی تباہی آئے گی؟ افغانستان اور عراق کے درمیان اتنا بڑا ایران ہے۔ امریکہ ان دو چھوٹے ملکوں کو قابو نہیں کر سکا جہاں سرحدیں قائم ہیں۔ اگر ایران بھی شامل ہو گیا تو پھر تو اس وسیع علاقے میں سرحدیں مٹ جائیں گیں اور کنٹرول نہیں ہو سکے گا۔
پاکستان کا ایک نقشہ چھپا تھا جس میں رہ سہا پاکستان دیکھایا گیا تھا کہ پنجاب اور سندھ پر مشتمل ہے۔ ظاہر بات ہے ایران کے ساتھ بلوچستان ہے اور شمالی علاقہ جات سرحد۔ اب نامعلوم بھارت میں اکھنڈ بھارت میں سرحد اور بلوچستان شامل ہیں کہ نہیں۔
Popularity: 6%
آپ مجھے کہیں کہ نیویارک کھڑے ہو کر لندن دیکھو تو میں تو دوربین پکڑ کر
پہنچ جاؤں گا ساحل پر۔ لیکن نظر خاک بھی نہیں آنا۔ اب چونکہ لندن ذرا اس
طرف ہو گا تو میرا خط مستقیم مجھے ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں تک تو
پہنچا دے گا لیکن لندن نہیں پہنچائے گا۔
کیا
واقعی میں نیویارک سے لندن دیکھنا ممکن ہے یا لندن سے نیویارک۔ جی ہاں
کیوں نہیں ایک کدال لیں اور زمین کی کھدائی شروع کردیں۔ سرنگ بناتے بناتے
ایک دن آپ لندن اور نیویارک کا ڈائیریکٹ رابطہ کر ہی لیں گیں۔ مذاق لگ رہا
ہے؟ ذرا یہ دیکھیں
یہ سرنگ کھودتے کھودتے سو سال لگ گئے۔ اب اس میں Telectroscope کی مدد سے امریکی برطانویوں کو دیکھتے ہیں اور برطانوی امریکیوں کو۔ آپکا فون بھی ایک دم ویڈیو فون بن جاتا ہے۔ دوربین میں ایک دوسرے کو دیکھیں اور فون پر باتیں کریں۔
یہاں زمین کو ایک نئے انداز سے سمجھنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔
Popularity: 6%
تذکرہ ہے دو مس وں کا۔
یہ ایک بڑوں کی مس۔ اچھا کالم ہے کم و بیش اتفاق ہے۔
اور یہ ایک بچوں کی مس۔
Popularity: 6%
جہانزیب ٹیگ ٹیگ کھیل رہے ہیں۔ قبلہ کو میں نے 2006 میں یہاں اور 2007 میں یہاں ٹیگ کیا تھا۔ ابھی تک نہیں ملے۔ ان کے علاوہ اکرام نے بھی ٹیگ کیا تھا اردو بلاگر اتنے تھوڑے ہیں کہ میرا خیال ہے ہر بلاگر آگے صرف دو کو ٹیگ کرے۔
کھیل کے قوانین مندرجہ ذیل ہیں ۔
ا) کھیل کے قوانین جوابات دیتے وقت ارسال کرنا ہوں گے ۔
ب) جِس نے آپ کو اس کھیل سے منسلک کیا ہے، اُسکی تحریر کا حوالہ دینا لازمی ہے ۔
ج) سوالات کے اخیر میں آپ مزید پانچ لوگوں کو اِس کھیل سے منسلک کریں گے، اور اس کی اطلاع متعلقہ بلاگ پر نئی تحریر میں تبصرہ کر کے دیں گے ۔
1) اِس وقت آپ نے کِس رنگ کی جرابیں پہنی ہوئی ہیں؟
اتنی گرمی میں جرابیں :o سردیاں ہوتی تو بتاتا سفید اور گلابی موٹی اونی
2) کیا آپ اس وقت کچھ سُن رہنے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا؟
بھائی سے "چپ کر جاؤ" اور ایک حسینہ سے کھری کھری
3) سب سے آخری چیز جو آپ نے کھائی تھی کیا تھی؟
بھائی سے چپس بنوائے تھے اور امی نے پکوڑے دئے تھے۔
4) سب سے آخری فلم کونسی دیکھی ہے؟
5) آپ کا پسندیدہ قول کیا ہے؟
نادان دوست سے دانا دشمن بہتر ہوتا ہے۔
6) کل رات بارہ بجے آپ کیا کر رہے تھے؟
old snakeکا جنازہ نکال رہا تھا، grid
ڈاؤنلوڈ کر رہا تھا اور ایک حسینہ کا سر کھا رہا تھا۔
7) کِس مشہور شخصیت زندہ یا مردہ سے آپ مِلنا چاہیں گے؟
میرا نہیں خیال میں کسی سے ملنا چاہونگا۔ اسی طرح میرا یہ بھی نہیں خیال کہ کوئی مجھ سے بھی ملنا چاہے گا۔ نبیوں کے نام لے لیں تو پہلا سوال تو یہ اٹھ کھڑا ہوتا ہے کرتوت ایسے ہیں کہ مل سکیں؟ تو ہے کوئی جو مجھ سے ملنا چاہے :P:P:P:P
(8غصہ میں اپنے آپ کو پرسکون کِس طرح کرتے ہیں؟
depends
تھوڑا غصہ ہو تو میں عام طور پر زبردستی کام سیدھا کروا لیتا ہوں۔ اگر شدید غصہ آ جائے تو خاموش ہو جاتا ہوں اگر پھر بھی کوئی نہیں سمجھ سکتا تو پھر جو بھی کرنا ہوتا ہے کرنا تو پڑتا ہے نہ
9) فون پر سب سے آخر میں کِس سے بات ہوئی؟
نیشنل ویدر والوں سے کچھ یوں گویا تھے۔
Nation weather center in Wakefield Virginia has issued a severe thunderstorm warning for more information please tune in to your tv.
10) آپ کا پسندیدہ تہوار کونسا ہے؟
پاکستان میں ماہ رمضان، امریکہ میں کرسمس۔
شعیب، امید، اظہرالحق ظفر احمد اور منیر احمد طاہر کو ٹیگ کرتا ہوں۔
اور ان کو یاد دہانی کرواتا ہوں۔
زکریا اور نبیل کو کسی نے ٹیگ کیا لیکن مل نہیں رہا۔ راشد کامران کو ادھر ٹیگ کیا گیا ہے۔ لہذا وقت نکالیں۔ جہانزیب کو 2008 میں یہاں ٹیگ کیا گیا ہے دیکھئے قبلہ ہیٹ ٹرک نہ ہونے پائے۔
Popularity: 6%










